بھارت نے پہلگام واقعے پر جھوٹا ڈرامہ رچایا: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اپنی پالیسیوں پر ایک بار نظرثانی کرے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان پر جارحیت مسلط کی، بھارت نے پہلگام واقعے پر جھوٹا ڈراما رچایا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارتی جارحیت کا فوری اور موثر جواب دیا، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے، بھارت اپنی مرضی پاکستان پر مسلط نہیں کرسکتا۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے خطے میں امن ہوگا، بھارت عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کا ایک ذمہ دار رکن ہے، پاکستان ایران کے قانونی موقف کی ہمیشہ تائید کرتا رہا ہے، ایران کے جوہری مسئلے کا حل بات چیت سے نکالا جائے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
اکتوبر کو چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جائیگا: آصفہ بھٹو
لاہور( نمائندہ خصوصی)اکتوبر کو عالمی سطح پر چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جارہا ہے۔یہ مہینہ چھاتی کے کینسر کی روک تھام اور جلد تشخیص اور اس بیماری سے متاثرہ افراد کی مدد کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔بریسٹ کینسر سے آگاہی کے مہینے کے آغاز پر اپنے پیغام میں خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی صحت اور تندرستی کو ترجیح دیتے ہوئے بریسٹ کینسر کو سنجیدگی سے لیں۔انہوں نے کہا کہ چھاتی کا کینسر پاکستان میں خواتین میں سب سے عام کینسر ہے جس سے ہر نومیں سے ایک خاتون کو اپنی زندگی میں متاثر ہونے کا خدشہ لاحق ہوتا ہے۔آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ باقاعدگی سے اپنا معائنہ کرائیں اور تیس سال کی عمر کے بعد کلینکل چیک اپ کرائیں۔انہوں نے کہا کہ خاندانوں، برادریوں اور مجموعی طور پر معاشرے کو خواتین کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا چاہیے اور بروقت طبی امداد حاصل کرنے میں ان کی مدد کرنی چاہیے۔