راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ: ریسکیو 1122 کے مختلف مقامات پر اعلانات
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خطرکے پیش نظر ریسکیو 1122 کی جانب سے شہر کے مختلف پوائنٹس پر اعلانات کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اعلانات شہریوں کی آگاہی سے سائرن بجانے والے 10 پوائنٹس سے کئے گئے، شہریوں کو سیلابی صورتحال سے بچاؤ کیلئے اعلانات کئے گئے
اعلان میں کہا گیا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے، دریاؤں ، ندی نالوں کے قریب دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، دریاؤں نہروں ندی نالوں میں نہانے ، تہرنے یا جمع ہونے پر مکمل پابندی ہے ۔
خاص طور پر بچوں کو پانی کے قریب جانے سے منع کریں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر کال کریں، یہ پیغام آپ کی جان کی حفاظت کیلئے ہے براہ مہربانی اس پر سختی سے عمل کریں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مانسہرہ: سرن ویلی میں پھنسے 1300 سیاح محفوظ مقام پر منتقل
—تصویر سوشل میڈیامانسہرہ سرن ویلی فیملی پارک کے قریب نالے میں طغیانی کے بعد سرن ویلی میں پھنسے 1300 سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
پشاور سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کے مطابق آج سرن ویلی فیملی پارک میں کافی رش تھا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر نے بتایا ہے کہ پارک سمیت ملحقہ علاقوں سے بھی سیاحوں کو نکال لیا گیا ہے۔
دریں اثناء اپر کوہستان میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق پانی کی سطح بلند ہونے پر قراقرم ہائی وے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ٹیم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ ہے، اپر کوہستان میں ریسکیو 1122 کی امدادی کارروائی جاری ہے۔
دوسری جانب دریائے گلگت میں پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا ہے۔
ترجمان جی بی حکومت کے مطابق نشیبی علاقے خالی کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
گلگت سے فیض اللّٰہ فراق کے مطابق چنار باغ کے اردگرد آبادی کو محتاط رہنےکی ہدایت کر دی گئی ہے۔