چین کی جانب سے سرکاری خریداری میں یورپی یونین سے درآمد شدہ طبی آلات کے حوالے سے اقدامات
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
چین کی جانب سے سرکاری خریداری میں یورپی یونین سے درآمد شدہ طبی آلات کے حوالے سے اقدامات WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز
بیجنگ : متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق اور منظوری کے ساتھ، چینی وزارت خزانہ نے سرکاری خریداری میں یورپی یونین سے درآمد کیے جانے والے کچھ طبی آلات پر متعلقہ اقدامات اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اتوار کے روز چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کمیشن نے 20 جون 2025 کو اپنی طبی آلات کی عوامی خریداری میں چینی کمپنیوں اور مصنوعات پر پابندیاں متعارف کروائیں اور عوامی خریداری کے شعبے میں چینی کمپنیوں کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرنا جاری رکھا ۔ چین نے دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے بارہا اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ اختلافات کو بات چیت ، مشاورت اور دو طرفہ حکومتی خریداری کے ذریعے مناسب طریقے سے حل کرنے کے لیے تیار ہے لیکن بدقسمتی سے، یورپی یونین نے چین کے خیر سگالی اور اخلاص پر مبنی رویے کو نظر انداز کیا اور اب بھی پابندیوں کے اقدامات اختیار کرنے اور تحفظ پسندی کی نئی رکاوٹیں کھڑی کرنے پر اصرار جاری رکھے ہوئے ہے جس پر چین کو جوابی اقدامات کرنا ہوں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ متعلقہ اقدامات چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ اور منصفانہ مسابقت کے ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے ہیں۔ چین کے اقدامات صرف یورپی یونین سے درآمد شدہ طبی آلات کا احاطہ کرتے ہیں اور ان سے چین میں موجود یورپی اداروں کی مصنوعات متاثر نہیں ہوں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربرکس بزنس فورم کا آغاز، ڈیجیٹل معیشت سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال اگلی خبرچین اور یونان نے دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچائے ہیں، چینی وزیر اعظم چین اور یونان نے دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچائے ہیں، چینی وزیر اعظم برکس بزنس فورم کا آغاز، ڈیجیٹل معیشت سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال چین اور برازیل کے تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں ہیں، چینی وزیر اعظم چین اور یورپی یونین کو ایک مستحکم دنیا کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنا چاہیئے ، سی ایم جی کا تبصرہ توسیع شدہ برکس کثیرالجہتی تعاون کے لیے نئے دور کا آغاز ہے، سی جی ٹی این سروے چین نے افریقہ کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار کی حیثیت سے اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے ، وزیراعظم سینیگالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: یورپی یونین سے درا مد طبی ا لات
پڑھیں:
اثاثے ہتھیانے والوں کا پیچھا کریں گے، روس کی یورپ کو دھمکی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو ( انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے ملک کا پیچھا کرے گا جو اس کے اثاثے ہتھیانے کا خواہاں ہو گا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق یہ انتباہ ان رپورٹوں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں بتایا گیا تھا کہ یورپی یونین روس کے اربوں ڈالر کے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی مدد کے لیے خرچ کرنا چاہ رہی ہے۔ فروری 2022 ء میں روسی صدر ولادیمیر کی جانب سے اپنی افواج کو یوکرین بھیجنے کے بعد امریکا اور اس کے اتحادیوں نے روس کے مرکزی بینک اور اس کی وزارت خزانہ کے ساتھ لین دین پر پابندی لگا دی تھی اور روس کے 300 سے 350 ارب ڈالر کے خودمختار اثاثوں کو منجمد کر دیا تھا جن میں سے زیادہ تر یورپی، امریکی اور برطانوی حکومتوں کے بانڈز کی شکل میں تھے اور یورپی ڈیپازٹری میں رکھے گئے تھے۔ روس کے سابق صدر اور رشین سیکورٹی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے بیان میں کہا کہ روسی کے اثاثوں پر کوئی بھی قبضہ مغرب کی چوری کے مترادف ہے اور اس سے امریکا اور یورپ کے بانڈز اور کرنسی پر دنیا کے اعتماد کو نقصان پہنچے گا۔روس ہر حال میں اور کسی بھی ممکن راستے سے یورپی ممالک کے پیچھے جائے گا اور اس کے لیے تمام ملکی اور غیرملکی عدالتوں میں جانے کے علاوہ عدالتوں سے باہر بھی اپنی کوششیں کرے گا۔دوسری جانب رومانیہ نے پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روسی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔ رومانیہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اس واقعہ کو ناقابل قبول اور غیر ذمے دارانہ عمل قرار دیا گیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ بن رہے ہیں ۔