کراچی:

32 ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں 3  پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں جگہ بنالی۔

کوریا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جاری ایشین جونیئر اسکواش چیمپین شپ کے مختلف ایونٹس میں شریک 5 میں سے 3 قومی جونیئر کھلاڑی سیمی فائنل میں کامیابی سے ہمکنار ہوگئے، ان فتوحات کے ساتھ چیمپئن شپ میں پاکستان کا ایک گولڈ اور 2 سلور سمیت  5 میڈلز یقینی ہوگئے۔

بوائز انڈر 19 ایونٹ  میں سیڈ 3 عبداللہ نواز کوریا کے ٹاپ سیڈ  جوئے یونگ نا کے ہاتھوں 3-1 سے مات کھا بیٹھے، عبداللہ نواز نے پہلا گیم 7-12 سے جیتا لیکن ان کے حریف نے دوسرا گیم 10-12 سے جیت کر مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا اور پھر تیسرا گیم 2-11 اور چوتھا گیم 4-11 سے اپنے نام کرکے فائنل میں جگہ بنالی، عبداللہ نواز کو برانز میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔

بوائز انڈر 15 ایونٹ  کا فائنل دونوں پاکستانیوں کے درمیان کھیلا جائے گا، ٹاپ سیڈ نعمان خان نے بھارتی کھلاڑی آریان کو  اسان مقابلے کے بعد 0-3 سے مات دے دی، نعمان خان نے پہلا گیم 5-11،دوسرا گیم 1-11 اور تیسرا گیم 5-11 سے جیتا۔

اسی ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں دوسرے پاکستانی کھلاڑی احمد ریحان خلیل نے ہانگ کانگ کے یوم ٹی ایل کو آ کسی دقت کے بغیر 0-3 سے زیر کر لیا، احمد ریان خلیل نے پہلا گیم 8-11، دوسرا گیم 1-11 اور تیسرا گیم 1-11 سے جیت کر فائنل میں قدم رکھا، اس طرح ایونٹ میں پاکستان کا گولڈ اور سلور میڈل یقینی ہو گیا۔

بوائز انڈر 13 ایونٹ کے ٹاپ سیڈ سہیل عرفان نے بھارت کے اماریہ کو کوئی گیم ہارنے بغیر 0-3 سے زیر کرلیا، سہیل عرفان نے پہلا گیم 5-11، دوسرا گیم 1-11 اور تیسرا گیم 2-11 سے جیتا، فائنل میں سہیل عدنان کا مقابلہ بھارت کے ایان دھانو سے ہوگا۔

 گرلز انڈر 13 کی سیڈ 9 ماہ نور علی کا سیمی فائنل مقابلہ ہونا باقی ہے، قبل ازیں کوارٹر فائنل میں سحرش علی، پری کوارٹر فائنل بوائز انڈر 19 ایونٹ میں انس علی شاہ، بوائز انڈر 17 میں محمد عمیر عارف اورگرلز انڈر17 میں مہوش علی ناکام رہی تھیں، پہلے راؤنڈ میں 11 میں سے 9 پاکستانی کھلاڑی فاتح رہے، یحییٰ خان بوائز انڈر 17 اور محمد مصطفی خان بوائز انڈر 13 کے پہلے راؤنڈ میں ہی ناکامی سے دوچار ہوگئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے پہلا گیم بوائز انڈر دوسرا گیم فائنل میں تیسرا گیم

پڑھیں:

نمیبیا اور زمبابوے نے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں جگہ بنالی

کراچی:

نمیبیا نے افریقی کوالیفائرز کے سیمی فائنل میں تنزانیہ کو باآسانی شکست دے کر مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

 یہ نمیبیا کا چوتھا میگا ایونٹ ہوگا، اس سے پہلے وہ 2021، 2022 اور 2024 ایڈیشن میں بھی حصہ لے چکی ہے۔ زمبابوے نے دوسرے سیمی فائنل میں کینیا کو 7 وکٹ سے زیر کرکے ورلڈ کپ کا ٹکٹ پایا۔

اس سے قبل یورپی کوالیفائرز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اٹلی نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کی تھی جبکہ نیدرلینڈز بھی یورپ سے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں شامل ہوگیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ افغانستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، انگلینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، امریکا اور نیوزی لینڈ گزشتہ ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں رسائی کے باعث براہِ راست ایونٹ میں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ پاکستان، آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی بنیاد پر ٹورنامنٹ میں جگہ بنائی ہے۔ باقی تین ٹیموں کا تعین امریکا، ایشیا اور ایسٹ ایشیا پیسیفک ریجن کے کوالیفائرز سے ہوگا جس کے بعد مکمل لائن اپ کا اعلان کیا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں ٹیموں کی بڑی تعداد اور نئے ممالک کی شمولیت نے شائقین کرکٹ کے جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے نوجوان نے ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا
  • شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ ،نور زمان کی سیمی فائنل میں رسائی
  • صدرپی ایف ایف سید محسن گیلانی فیفا یوتھ بوائز کمپٹیشنز کمیٹی کے رکن مقرر
  • میونخ اولمپکس: جب پاکستانی ہاکی ٹیم نے میڈلز پہننے سے انکار کر دیا
  • نور زمان شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
  • سال کا پہلا سپر مون، 7 اکتوبر کو پاکستانی عوام کو حسین نظارہ دیکھنے کا موقع ملے گا
  • نمیبیا اور زمبابوے نے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں جگہ بنالی
  • شارلٹس ول اوپن اسکواش: نور زمان کی سیمی فائنل میں رسائی
  • پاکستان انڈر 12 ٹینس ٹیم نے انٹرکونٹینینٹل چیمپئن شپ کیکوارٹر فائنل کیلئیکوالیفائی کرلیا
  • پاکستانی گھڑ سوار نے ایشین گیمز کیلیے کوالیفائی کرلیا