ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ؛ 5 پاکستانی کھلاڑی سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
کراچی:
ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے 32ویں ایڈیشن میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیاب پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے، ماہ نور علی سمیت 5 کھلاڑی سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے، ان فتوحات کے ساتھ چیمپیئن شپ میں پاکستان کے 5 میڈلز یقینی ہوگئے۔
کوریا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جاری ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے مختلف ایونٹس میں شریک 6 میں سے 5 قومی جونیئر کھلاڑیوں نے اپنے کوارٹر فائنل مقابلوں میں کامیابی پالی۔
بوائز انڈر 19 ایونٹ میں سیڈ3 عبداللہ نواز نے ہانگ کانگ کے وانگ ڈبلیو کو 0-3 سے شکست دے دی ۔عبداللہ نواز نے پہلا گیم 4-11، دوسرا گیم 6-11 اور تیسرا گیم 6-11 سے جیت کر سیمی فائنل میں رسائی پائی۔
بوائز انڈر 15 ایونٹ کے ٹاپ سیڈ نعمان خان نے بھارتی کھلاڑی ہرشال کو کسی دقت کے بغیر 0-3 سے ٹھکانے لگا دیا۔ اسی ایونٹ میں دوسرے پاکستانی کھلاڑی احمد ریحان خلیل نے ملائیشیا کے ارمان کو آسان مقابلے میں 0-3 سے مات دے دی۔
بوائز انڈر 13 ایونٹ کے ٹاپ سیڈ سہیل عرفان نے بھارت کے ابہی یادیو کو کوئی گیم ہارے بغیر 0-3 سے زیر کرلیا۔ سہیل عرفان نے پہلا گیم 2-11، دوسرا گیم 3-11 اور تیسرا گیم 3-11 سے جیتا۔
گرلز انڈر 13 کی سیڈ 9ماہ نور علی نے بھارت کی انیکا کو 0-3 سے شکست دے دی، تاہم گرلز انڈر 15 میں سحرش علی کو ملائیشیا کی سیتھی نے 0-3 سے قابو کرلیا۔
قبل ازیں، 9 میں سے 6 پاکستانی کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی، تاہم بوائز انڈر 19 ایونٹ میں انس علی شاہ، بوائز انڈر 17 میں محمد عمیر عارف اور گرلز انڈر 17 میں مہوش علی کو ناکامی کا سامنا رہا تھا۔
چیمپیئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں شریک 11 میں سے 9 پاکستانی کھلاڑی کامیاب رہے تھے، یحییٰ خان بوائز انڈر 17 اور محمد مصطفیٰ خان بوائز انڈر 13 کے پہلے راؤنڈ میں ہی ناکامی سے دوچار ہو کر چیمپیئن شپ سے باہر ہوگئے تھے۔

.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹاپ سیڈ ناصر اقبال تیسری سی این ایس اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح بن گئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹاپ سیڈ ناصر اقبال تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح بن گئے، چیمپئن کھلاڑی نے فتح کے ساتھ اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع بھی کیا۔پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کراچی میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے میں ناصر اقبال نے سیڈ 2 طیب اسلم کو 1-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
پہلے گیم میں طیب اسلم نے ٹاپ سیڈ کو 8-11 سے قابو کیا، تاہم، ناصر اقبال نے اپنے تجربے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اگلے تینوں گیمز میں حریف کھلاڑی کو 1-11، 2-11 اور 7-11 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ویمن کیٹیگری میں پشاور کی ماہ نور علی نے فتح سمیٹی، انہوں نے فائنل میں بڑی بہن سحرش علی کو 0-3 سے شکست دی کر کامیابی حاصل کی۔اختتامی تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔