چیئرمین  ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن  نقوی نے ایشیا کپ 2025 میں شریک تمام  ٹیموں کے کپتانوں سے ملاقات کی۔

ملاقات میں چیئرمین اے سی سی محسن نقوی نے تمام ٹیموں کے کپتانوں کو خوش آمدید کہا اور تمام  ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چیئرمین اے سی سی نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا، بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو، افغانستان  کے کپتان راشد خان، بنگلا دیش کے کپتان لٹن داس، سری لنکا کے کپتان چارتھ اسالنکا، یو اے ای کے کپتان محمد  وسیم، ہانگ کانگ  کے کپتان یاسم مرتضی اور عمان کے کپتان جتندر سنگھ کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے دوران شائقین کرکٹ کو روایتی حریفوں کے ساتھ  دیگر ٹیموں کے  میچز سے محظوظ  ہونے کا موقع  ملے گا۔ ہم بحیثیت ٹیم ایشیا کپ کے کامیاب انعقاد کے لیے پرعزم اور پرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کے ساتھ مل کر ٹورنامنٹ کے لئے بہترین انتظامات کیے ہیں۔ ایشیاکپ ایک دوسرے کو قریب لانے کا شاندار موقع ہے۔ کرکٹ صرف کھیل نہیں بلکہ دلوں کو جوڑنے اور محبتیں بانٹنے کا خوبصورت ذریعہ ہے۔

اس موقع پر چیف آپریٹنگ  آفیسر  پی  سی  بی  سمیر  احمد، چیف  ایگزیکٹو  آفیسر  پی  ایس  ایل  سلمان  نصیر  اور دیگر  بورڈز کے اعلی  عہدیداران  بھی موجود  تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے کپتان

پڑھیں:

کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اصل روح کے منافی ہے، محسن نقوی کا بھارتی رویے پر سخت ردعمل

کراچی:

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے محسن نقوی نے لکھا کہ ’’کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اس کی اصل روح کے منافی اور افسوسناک ہے۔‘‘

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ امید ہے اگلے میچز میں جیت کو تمام ٹیمیں خوش اسلوبی اور وقار کے ساتھ منائیں گی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں میچ کے اختتام پر بھارتی ٹیم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا اور نہ ہی اختتامی تقریب میں شرکت کی جس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ نے بھارتی ٹیم کے غیر منساب رویے پر شدید احتجاج کیا۔

https://x.com/MohsinnaqviC42/status/1967324325570359514

انہوں نے میچ ریفری کے رویے پر بھی اعتراض کیا جو کپتانوں سے ٹاس کے دوران ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کر رہے تھے۔

نوید اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا اسپورٹس مین سپرٹ کے بالکل خلاف ہے اور یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے ایک چیلنج تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس رویے پر پاکستانی ٹیم کا ردعمل فطری تھا کیونکہ یہ ایک واضح مثال تھی کہ کھیل کے میدان میں اور اس کے بعد بھی احترام اور ٹیم ورک کی اہمیت ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اختتامی تقریب میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی رویے کے خلاف شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نوید اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی عزت اور کھیل کی روح کو مقدم رکھنا ہے، اور اگر کسی ٹیم نے اس کا احترام نہ کیا، تو ردعمل ظاہر کرنا فطری بات ہے۔

پیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستانی ٹیم کا ردعمل مکمل طور پر فطری تھا، کیونکہ کھیل میں احترام اور ایمانداری ضروری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی  کرکٹ کو کرکٹ رہنے دے؛محسن نقوی
  • میچ ریفری نے معذرت کرلی، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرائے گا، محسن نقوی
  • ایشیا کپ تنازع: محسن نقوی نے مشاورت کیلئے سابق چیئرمینز نجم سیٹھی اور رمیز راجا کو بلالیا
  • بھارتی کپتان کی ایک اور گھٹیا حرکت، ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
  • بھارتی ٹیم حدیں پار کرنے لگی، جیت کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ
  • محسن نقوی نے کھیل کی عزت بچانے کیلئے درست مؤقف اپنایا: شاہد آفریدی کی چیئرمین پی سی بی کی تعریف
  • پاکستانی خواتین کی ورلڈ کرکٹ کپ پر نظریں: منگل سے شروع ہونے والی جنوبی افریقہ سیریز کی تیاری اہم موقع ہے، کپتان فاطمہ ثنا
  • صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
  • میچ ریفری فوری طور پر ہٹایا جائے‘، ایسا نہ ہونے پر پاکستان کا ایشیا کپ مزید نہ کھیلنے کا امکان
  • کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اصل روح کے منافی ہے، محسن نقوی کا بھارتی رویے پر سخت ردعمل