سابق دشمن آمنے سامنے، احمد الشرع کو گرفتار کرکے 5 سال قید میں رکھنے والے امریکی جنرل کا ان سے انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
نیویارک میں ایک فورم پر ہونے والے انٹرویو کے دوران شامی صدر احمد الشرع اور امریکی ریٹائرڈ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے آمنے سامنے بیٹھ کر مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
جنرل پیٹریاس نے عراق پر امریکی حملے کی قیادت کی تھی اور 2006 سے 2011 تک الشرع کو قید میں رکھا۔ رہائی کے بعد الشرع نے النصرہ فرنٹ قائم کی جو بعد ازاں حیات تحریر الشام میں ضم ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے: شام کا آئین معطل، احمد الشرع عبوری صدر نامزد
اس تنظیم کا مقصد بشار الاسد حکومت کے خلاف مسلح جہدوجہد کرنا تھا۔ امریکا نے 2018 میں اسے دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا مگر جولائی 2025 میں یہ پابندی ختم کردی گئی۔ احمد الشرع نے گزشتہ برس عسکری کارروائی کے ذریعے بشار الاسد کا تختہ الٹ کر ان کے خاندان کی 50 سالہ حکمرانی ختم کی اور جنوری 2025 میں شامی صدر کا عہدہ سنبھالا۔
اسی دوران انہوں نے جنرل پیٹریاس کے ساتھ ‘کنکورڈیا اینوئل سمٹ’ میں شرکت کی جہاں عالمی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات بھی موجود تھے۔
پیٹریاس نے کہا کہ الشرع کا ایک باغی رہنما سے ملک کے سربراہ تک کا سفر مشرق وسطیٰ کی سب سے ڈرامائی سیاسی تبدیلیوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے صدر کی صحت اور آرام کے بارے میں بھی سوال کیا اور کہا کہ ان کے بہت سے مداح ہیں اور میں بھی ان میں شامل ہوں۔
الشرع نے کہا کہ ماضی کو آج کے اصولوں سے نہیں پرکھا جاسکتا اور نہ ہی حلا کو ماضی کے اصولوں سے پرکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ القاعدہ دور میں شاید کچھ غلطیاں ہوئیں مگر آج وہ شام کے عوام اور خطے کو عدم استحکام سے بچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شام میں حالیہ فرقہ وارانہ تشدد کے حوالے سے نئی حکومت کے بعض حصوں سمیت تمام فریقین نے غلطیاں کیں۔ اس سلسلے میں ایک نئی کونسل تحقیقات کر رہی ہے اور مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا اس موقع پر شام کی اقلیتوں، بالخصوص کردوں کے حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی، تاہم کہا کہ مسلح افواج صرف ریاست کے تحت ہونی چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیے: شام میں آئین کی تشکیل نو اور انتخابات میں 4 سال لگ سکتے ہیں، احمد الشرع
شامی صدر نے حالیہ عرصے میں اسرائیل کی جانب سے شام پر ایک ہزار سے زائد حملوں اور جولان کی پہاڑیوں پر قبضے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ شامی عوام نئی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور قومی یکجہتی و معیشت کی بحالی اولین ترجیح ہے۔
واضح رہے کہ صدر الشرع اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں، جو تقریباً 6 دہائیوں بعد کسی شامی صدر کا اقوام متحدہ کا پہلا دورہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احمد الشرع اسرائیل امریکی جنرل جنگ شام.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احمد الشرع اسرائیل امریکی جنرل احمد الشرع نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
ایشیا کپ: آج بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم کی فائنل میں رسائی کے امکانات بڑھ جائیں گے۔
Super Fours | Match 4 ⚔️
A berth in the Final is in sight, as India take on Bangladesh in their second respective Super Fours clash.
Will ???????? continue their winning streak or will ???????? spring a surprise?#INDvBAN #DPWorldAsiaCup2025 #ACC pic.twitter.com/ZftmAiHCuX
بھارت نے سپر فور مرحلے کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان جبکہ بنگلہ دیش نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔
سپر فور مرحلے میں پاکستان اپنا اگلا میچ کل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا جبکہ 26 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔