جنوبی کوریا میں نیتن یاہو کو جوتے پڑ گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
جنوبی کوریا میں نیتن یاہو کو جوتے پڑ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز
دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں وہیں جنوبی کوریا میں نیتن یاہو کی تصویر کو جوتے مارے گئے ہیں۔
برطانیہ، جرمنی اور جنوبی افریقہ میں شہریوں کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں ہیں۔
برطانوی شہر لیورپول میں شہریوں نے اپنی حکومت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کا دہرا معیار قبول نہیں ہے، غزہ میں اسرائیلی بربریت روکنے کے لیے برطانوی اقدامات مشکوک ہیں۔
ادھر برلن میں 60 ہزار افراد نے فلسطین کے حق میں مارچ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن میں فلسطین کی حمایت میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی۔
وہیں اسرائیل کے شہر تل ابیب میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔ مظاہرین کتبے اٹھا کر جنگ بندی کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی جانب سے پاکستان کو سیلاب سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان کی فراہمی داعش خراسان کمانڈر احسانی عرف انوار افغانستان میں ہلاک ویتنام نے سمندری طوفان بوالوئی کا خطرہ،ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے: افغان حکومت چین کی سب میرین آئل اینڈ گیس پائپ لائنز کی کل لمبائی 10,000 کلومیٹر سے تجاوز کر گئی یورینیئم افزودگی کے معاملے پر شفاف طریقہ اختیار کرنے کو تیار ہیں، ایرانی صدر وسط خزاں تہوار اور قومی دن کی تعطیلات کے دوران چین میں مسافروں کے کل سفری ٹرپس 2.3 ارب سے تجاوز کرنے کی توقع
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں نیتن یاہو
پڑھیں:
25 اکتوبر کو پہلی پرواز، PIA کا برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ پی آئی اے نے اپنے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا، جس کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی آئی اے پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے مانچسٹر کے لئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گی۔ پروازیں ہفتہ اور منگل کے روز آپریٹ ہوں گی۔
اسلام آباد سے شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 12 بجے روانہ ہوگی اور شام 5بجے مانچسٹر پہنچے گی۔ اسی طرح مانچسٹر سے پرواز شام 7 بجے روانہ ہوگی اور صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔
مانچسٹر کی پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں لندن کی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی،پروازوں کی بکنگ کھول دی گئی ہے جس کا کرایہ انتہائی مناسب ہے،اب ہمارے ہم وطن 15 گھنٹے کی مسافت کی بجائے صرف 8 گھنٹوں میں اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے۔
ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ 5 سال کے عرصے بعد پی آئی اے دوبارہ سے یہ روٹ شروع کرنے پر بہت پُرجوش ہے، ہمارا نصب العین ہے کہ ہم مسافروں کو انتہائی آرام دہ اور تمام سہولیات سے مزین سفری سہولیات فراہم کریں۔