لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جرمنی کی سفیر انا لیپل سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات، ماحولیاتی تبدیلی، جدید زرعی اور گرین ٹیکنالوجی، ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے اور تعلیم و تربیت جیسے اہم شعبوں پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعلیٰ نے جرمن سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد جرمنی کی جانب سے یکجہتی اور فوری تعاون کے پیغام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور سرحد پار اسموگ و سیلاب جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جرمنی کی ٹیکنیکل معاونت اہم ثابت ہو سکتی ہے۔

مریم نواز نے جرمنی کے ڈوئل ووکیشنل ٹریننگ ماڈل کو سراہتے ہوئے اس ماڈل پر پنجاب میں مزید تعاون کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی ویمن ایمپاورمنٹ، سماجی تحفظ، انسانی ترقی اور گرین ٹیکنالوجی میں پاکستان کا دیرینہ شراکت دار ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 2024 میں پاکستان اور جرمنی کی دو طرفہ تجارت 3.

63 بلین ڈالر رہی، جس میں پاکستان کا تجارتی توازن مثبت رہا۔ اس وقت پاکستان میں 40 جرمن کمپنیاں کام کر رہی ہیں جو روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ان تعلقات کو صوبائی سطح پر مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں تعلیم، جرمنی میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ، اور نصاب میں جدت پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے لاہور میں قائم انا میری شممل ہاؤس کی خدمات کو سراہا اور کھیلوں کے فروغ میں جرمنی کے تعاون کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے جرمن جونیئر ہاکی ٹیم کے حالیہ دورہ لاہور کو کھیلوں کے تبادلوں کا آغاز قرار دیا۔

سیلابی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تین دریاؤں میں بیک وقت اونچے درجے کا سیلاب اور مسلسل بارشوں کے باعث پنجاب شدید متاثر ہوا، تاہم حکومت پنجاب نے بروقت انخلا، ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے ذریعے لاکھوں جانوں کو بچایا۔ 2.2 ملین مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جب کہ فیلڈ اسپتال، کلینک آن ویل، اور فلڈ ریلیف کیمپوں نے صحت عامہ کے میدان میں اہم کردار ادا کیا۔

جرمن سفیر نے واسا ایکسپو کا دورہ بھی کیا اور اس میں کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دیہی علاقوں میں شدید سیلاب کے باوجود حکومت نے مثالی کام کیا، جو قابل تحسین ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا کہ جرمنی کی انہوں نے

پڑھیں:

پاکستان اور چین میں انسدادِ دہشتگردی، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور چین میں انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کی۔انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ملاقات کے دوران انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں، چین پاکستان کا وہ بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔چینی سفیر جیان زیڈونگ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بچے میری ریڈلائن، جنسی استحصال اور تشدد قبول نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائےگی، مریم نواز کے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت احکامات
  • بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • فیلڈ مارشل نےبھارت کیخلاف لیڈرشپ دکھائی، ڈیفنس چیف کےلیےان سے اچھا کون ہوسکتا ہے، مریم نواز
  • پاکستان اور چین میں انسدادِ دہشتگردی، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • مکافات عمل ہے میں نے کسی سے انتقام نہیں لیا،مریم نواز
  • جادو ٹونے سے چلنے والی پی ٹی آئی حکومت کی حقیقت پوری دنیا کے سامنے ہے، مریم نواز
  • مریم نواز کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 39 کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم
  • سفاک اسرائیلی رژیم کی اندھی حمایت پر "جرمن چانسلر" کا اظہار فخر
  • دہشتگردی ہار گئی، کھیل اور امن جیت گیا، سازشیں ہمیشہ ناکام ہوں گی: مریم نواز