ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پاک امریکا تعلقات میں مزید مضبوطی آئیگی، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز

لندن (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے انتہائی مفید ملاقات ہوئی، اچھے ماحول میں ہونے والی اس میٹنگ سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔

اتوار کو برطانیہ میں سمندر پار پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، اوورسیز پاکستانی ملک کا نام روشن کررہے ہیں، ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ملکی معیشت کی بہتری میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کردار اہم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 2 سے 3 سال قبل پاکستان کی معیشت ہچکولے کھا رہی تھی، مشترکہ کاوشوں سے آج ہماری معیشیت مستحکم ہورہی ہے، معشیت کی ترقی کا وقت آچکا ہے، معاشی استحکام بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ٹیم ورک کے بغیر کوئی کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی، عسکری، معاشی اور سفارتی محاذ پر پاکستان کو بڑی کامیابیاں ملیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان خارجی معاذ، عسکری اور معاشی میدان میں آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان کی عزت اور توقیر میں اضافہ ہوا، ہم نے جنگ جیت کر دشمن کو شکست فاش دی، اللہ تعالی نے پاکستان کی شان و شوکت میں اضافہ کیا۔انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانی اپنے اپنے دائرے میں ملک کی خدمت کر رہے ہیں، آپ لوگ پاکستان کے ایمبیسیڈرز ہیں۔

وزیراعظم کے بقول اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا، غزہ اور کشمیر کے مقدمے کو دنیا کے سامنے بہترین انداز میں اجاگر کیا، غزہ میں 64 ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی بچوں، نوجوان، بزرگوں اور خواتین کو شہید کیا گیا، غزہ میں ظلم کا خاتمہ اور جلد امن قائم ہونا چاہیے، ایسا ظلم ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، دعا ہے غزہ میں جلد از جلد اس ظلم کا خاتمہ ہو۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ مسلم ممالک سربراہان کے ساتھ بھی غزہ کے مسئلے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے میٹنگ ہوئی تھی، امید ہے اس حوالے سے جلد حوصلہ افزا نتائج سامنے آئیں گے، پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران 24 کروڑ پاکستانیوں کے جذبات کی عکاسی کی، کشمیر کا مقدمہ بھی اقوام متحدہ میں لڑا۔اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے ساتھ مسلم رہنماوں کی ملاقات ہوئی، امید کرتے ہیں ملاقات کا نتیجہ مثبت نکلے گا، اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں پاکستان 24 ویں بڑی معیشت تھا، ہماری حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، موجودہ کوششیں پاکستانی معیشت کو مزید بہتر کریں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایم ایف نے پاکستان سے کیپیسٹی چارجز میں کمی کیلئے تجاویز مانگ لیں آئی ایم ایف نے پاکستان سے کیپیسٹی چارجز میں کمی کیلئے تجاویز مانگ لیں خیبر پختونخوا کے کسی حصے پر آپریشن نہیں ہو رہا،اختیار ولی خان بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،بیرسٹر ڈاکٹر سیف بھاری رشوت کے عوض شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش ناکام، 2ایف آئی اے اہلکار گرفتار امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات جرنیلوں کو ہنگامی اجلاس کے لیے طلب کر لیا یوکرین کو اسرائیل سے خفیہ طور پر پیٹریاٹ میزائل سسٹم مل گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلقات میں

پڑھیں:

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نیو شالیمار ایکسپریس کا افتتاح کر رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251118-01-17

 

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف سے امریکا میں مقیم سکھ تنظیم کے صدر کی ملاقات
  • اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سکھ تنظیم کے صدر کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا میں مقیم سکھ تنظیم کے صدرجسدیپ سنگھ کی ملاقات
  • کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نیو شالیمار ایکسپریس کا افتتاح کر رہے ہیں
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ٹرمپ سے ملنے امریکا روانہ
  • نئی شالیمار ایکسپریس کا افتتاح: حنیف عباسی نے مخالفین کے منہ بند کردیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • ’چھپانے کو کچھ نہیں‘ ٹرمپ کا ریپبلکنز کو ایپسٹین فائلز جاری کرنے کے لیے ووٹ دینے کا مطالبہ
  • کوئی شک نہیں ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، وزیراعظم