غزہ کے حوالے سے ٹرمپ کی مسلم حکمرانوں سے ملاقاتوں کا مثبت نتیجہ نکلے گا، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
غزہ کے حوالے سے ٹرمپ کی مسلم حکمرانوں سے ملاقاتوں کا مثبت نتیجہ نکلے گا، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز
لندن (سب نیوز)ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی مسلم ممالک کے رہنماوں سے ملاقات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔
لندن میں وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے صدرٹرمپ کیساتھ مسلم ملکوں کے رہنماوں کی اہم ملاقات ہوئی،امید کرتے ہیں اس ملاقات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تمام فورمز پربہترین انداز میں پاکستان کامقدمہ پیش کیا اور دنیا نے اسے بغور سنا بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کیدورمیں پاکستان دنیا کی24 ویں بڑی معیشت تھی، ہماری حکومت نے پاکستان کودیوالیہ ہونے سے بچایا، ہماری موجودہ کوششیں پاکستانی معیشت کومزید بہترکریں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایشیا کپ فائنل، پاکستان کے 147رنز کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری، 17اوورز میں117پر 4 آوٹ ایشیا کپ فائنل، پاکستان کے 147رنز کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری، 17اوورز میں117پر 4 آوٹ سیلاب سے پنجاب میں 24لاکھ ایکٹرپر زرعی اراضی کونقصان پہنچا،وزارت غذائی تحفظ کی رپورٹ غزہ جنگ کا خاتمہ نزدیک ہے، سب متفق ہوگئے، جلد ایک بڑا معاہدہ طے پانے والا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان بہترین سفارتی پالیسیوں سے دنیا میں پاکستان کا وقار بڑھا، رانا ثنااللہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پاک امریکا تعلقات میں مزید مضبوطی آئیگی، وزیراعظم آئی ایم ایف نے پاکستان سے کیپیسٹی چارجز میں کمی کیلئے تجاویز مانگ لیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: غزہ کے حوالے سے اسحاق ڈار سے ملاقات ٹرمپ کی نے کہا
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار