غزہ جنگ کا خاتمہ نزدیک ہے، سب متفق ہوگئے، جلد ایک بڑا معاہدہ طے پانے والا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
غزہ جنگ کا خاتمہ نزدیک ہے، سب متفق ہوگئے، جلد ایک بڑا معاہدہ طے پانے والا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطی میں امن کے حوالے سے اہم پیش رفت کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس مشرقِ وسطی میں عظیم کام کرنے کا ایک حقیقی موقع اور امکان ہے، پہلی بار سب خاص مقصد کے لیے ایک ساتھ ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ہم غزہ میں جنگ ختم کرنے کی ڈیل کے قریب ہیں، اس خاص مقصد کے لیے سب متفق ہیں اور ہم یہ کرکے رہیں گے۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چند روز قبل ہی ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ غزہ جنگ کے خاتمے کے قریب ہیں اور جلد ایک بڑا معاہدہ طے پانے والا ہے۔امریکی حکام کے مطابق پیر کو ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات ہو رہی ہے، ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات کا مقصد جنگ بندی معاہدے کا فریم ورک طے کرنا ہے۔ٹرمپ نے اگرچہ کوئی مخصوص ٹائم لائن یا تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم ان کے تازہ بیانات نے عالمی سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربہترین سفارتی پالیسیوں سے دنیا میں پاکستان کا وقار بڑھا، رانا ثنااللہ بہترین سفارتی پالیسیوں سے دنیا میں پاکستان کا وقار بڑھا، رانا ثنااللہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پاک امریکا تعلقات میں مزید مضبوطی آئیگی، وزیراعظم آئی ایم ایف نے پاکستان سے کیپیسٹی چارجز میں کمی کیلئے تجاویز مانگ لیں خیبر پختونخوا کے کسی حصے پر آپریشن نہیں ہو رہا،اختیار ولی خان بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،بیرسٹر ڈاکٹر سیف بھاری رشوت کے عوض شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش ناکام، 2ایف آئی اے اہلکار گرفتارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت میں قرارداد پر ووٹنگ آج ہو گی
رپورٹ کے مطابق پچھلے مسودوں کے برعکس اس نئے مسودے میں جو غزہ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کو اپناتا ہے، مستقبل میں ایک ممکنہ فلسطینی ریاست کا حوالہ شامل ہے، جس کی اسرائیلی حکومت برسوں سے سخت مخالفت کرتی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں امریکا اور مسلم ممالک کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہو گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں پیش کی جانے والی قرارداد پر اسرائیلی انتہاء پسند وزراء کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دائیں بازو کے وزراء کو فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت برقرار رکھنے کا یقین دلا دیا۔ کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ بیرونی اور اندرونی دباؤ کے باوجود فلسطینی ریاست کے خلاف مؤقف میں ذرہ برابر فرق نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے جاری مخالفت جاری رہے گی، چاہے آسان ہو یا مشکل لیکن حماس کو ہر حال میں غیر مسلح کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق پچھلے مسودوں کے برعکس اس نئے مسودے میں جو غزہ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کو اپناتا ہے، مستقبل میں ایک ممکنہ فلسطینی ریاست کا حوالہ شامل ہے، جس کی اسرائیلی حکومت برسوں سے سخت مخالفت کرتی آئی ہے۔