ایران کے وسطی حصے میں 5.3 شدت کا زلزلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے وسطی صوبے اصفہان کے علاقے زوارہ کے مضافات میں 5.3 شدت کا زلزلہ آیا،جس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے تہران اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔ تہران کی ایمرجنسی اتھارٹی کے مطابق دارالحکومت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے باوجود کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ ایران میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں کیونکہ ملک زمین کی پرت کے نیچے ٹیکٹونک پلیٹوں کے تصادم کے زون میں واقع ہے۔ ملکی تاریخ کا سب سے ہلاکت خیز زلزلہ 1990 ء میں شمال مغربی علاقے میں آیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔