لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
پنجاب کے مختلف شہروں میں منگل کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے جھٹکے لاہور، قصور، اوکاڑہ، اور شیخوپورہ میں محسوس کیے گئے، جن کے دوران عمارتیں لرز اٹھیں۔ جیسے ہی زمین ہلی، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی کے حوالے سے تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات اور زلزلہ پیما مرکز صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
زلزلہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: زلزلہ
پڑھیں:
وفاق کی بجلی بلوں میں اربوں کی کٹوتی، پنجاب و خیبرپختونخوا کا شدید احتجاج
سٹی42: وفاق کی جانب سے صوبوں کے بجلی بلوں میں براہ راست اربوں روپے کی کٹوتیوں پر پنجاب اور خیبرپختونخوا نے شدید احتجاج کیا ہے .
سرکاری دستاویزات کے مطابق پنجاب کے حصے سے 7 ارب 76 کروڑ روپے اور خیبرپختونخوا کے حصے سے 3 ارب 42 کروڑ روپے کاٹے گئے ہیں۔دونوں صوبوں نے ان بغیر مفاہمت کی گئی کٹوتیوں کو غیر مجاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل مالی منصوبہ بندی کو متاثر کر رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ 19 جون کا جاری کردہ کٹوتی آرڈر فوری واپس لیا جائے۔
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
صوبوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر این ایف سی حصے سے کوئی کٹوتی نہ کی جائے۔
محکمہ توانائی پنجاب نے وفاق سے بجلی واجبات اور بقایا جات کا مکمل حساب مانگنے پر زور دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک نیا بین الحکومتی ادائیگی فریم ورک قائم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے تنازعات سے بچا جا سکے۔
خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ وفاقی کٹوتیاں نہ صرف سی سی آئی کے 2014 کے فیصلے بلکہ طے شدہ ایس او پیز کے بھی منافی ہیں۔دوسری جانب پنجاب کے محکمہ توانائی کا دعویٰ ہے کہ 32 ارب روپے کی بجلی ڈیوٹی کی مد میں بقایا جات تاحال صوبے کو منتقل نہیں کیے گئے۔
پنجاب میں جشنِ آزادی پر 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی