ایرانی ہیکروں نے ٹرمپ کے معاونین کی ای میل لیک کرنے کی دھمکی دیدی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی ہیکروں نے دھمکی دی ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلقے سے چوری کردہ مزید ای میل لیک کردیں گے۔خود کو رابرٹ ظاہر کرنے والے ہیکرکاکہنا تھاکہ وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز، ٹرمپ کے وکیل لنڈسے ہالیگن، ٹرمپ کے مشیر راجر سٹون اور اداکارہ اسٹورمی ڈینیلز کے اکاؤنٹس سے تقریباً 100 گیگا بائٹس کی ای میل ان کے پاس ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹرمپ کے
پڑھیں:
مچھ میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن تباہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251116-01-6
کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے مچھ میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن تباہ ہو گئی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے بتایا ہے کہ گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے متعلق پولیس تحقیقات کررہی ہے، گیس پائپ لائن تباہ ہو نے کے باعث زیارت،پشین مستونگ اوریارو میں گیس کی سپلائی منقطع ہو گئی۔ حکام نے بتایا کہ سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد پائپ لائن کی مرمت کیلئے ٹیمیں روانہ کی جائیں گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق پائپ لائن کی مرمت تک کوئٹہ کو صرف کھانے کے اوقات میں ہی گیس فراہم کی جائے گی۔