مارچ کے آخر میں، جنگ بندی کے دوران، لبنان کی سرزمین سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں دو راکٹ فائر کیے گئے، جس سے اسرائیلی فوج نے ان واقعات کو لبنانی سرزمین پر بڑے پیمانے پر حملہ کرنے اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے لیے استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی فوج نے ان افراد کو گرفتار کر لیا ہے جو ان راکٹ حملوں میں ملوث تھے جنہیں اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا بہانہ بنایا تھا۔ فارس نیوز کے مطابق، لبنانی فوج نے آج (بدھ) اعلان کیا کہ انہوں نے ایک گروہ کے ارکان کو گرفتار کیا ہے جو جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر دو راکٹ حملوں میں ملوث تھے۔ فوج کے بیان کے مطابق، یہ دو حملے 22 اور 28 مارچ 2025 کو انجام دیے گئے تھے، پہلا حملہ کفرتبنیت اور ارنون (ضلع نبطیہ) کے درمیان سے، اور دوسرا قعقعیه الجسر  نبطیہ کے علاقے سے کیا گیا تھا۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ یہ کارروائیاں ایک گروہ نے انجام دیں جس میں فلسطینی شہری اور لبنانی باشندے شامل تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ لبنانی فوج نے ان حملوں میں استعمال ہونے والی گاڑی اور دیگر سازوسامان بھی ضبط کر لیا ہے۔ مارچ کے آخر میں، لبنان کی سرزمین سے جنگ بندی کے دوران دو بار شمالی مقبوضہ فلسطین پر راکٹ فائر کیے گئے، جنہیں اسرائیلی فوج نے لبنان پر بڑے پیمانے پر حملے اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بہانے کے طور پر استعمال کیا۔ حزب اللہ لبنان نے دو اعلامیوں میں ان راکٹ حملوں میں کسی قسم کا کردار رکھنے کی تردید کی اور اس بات پر تاکید کی کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہے۔ حزب اللہ نے بالواسطہ طور پر ان حملوں کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ان حملوں کو لبنان پر حملے کا بہانہ بناتا ہے اور اصل فائدہ اسی کو حاصل ہوتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حملوں میں فوج نے

پڑھیں:

یمن، صعدہ و صنعا امریکی دہشتگردی کی زد میں

المسیرہ نے اعلان کیا ہے کہ جارح امریکی فوج نے یمنی صوبے صعدہ کو 6 بار جارحانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے اسلام ٹائمز۔ یمنی میڈیا نے خبر دی ہے کہ ملک کے خلاف جارح امریکی فوج کے دہشتگردانہ و مجرمانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امریکی لڑاکا طیاروں نے اپنی تازہ ترین جارحیت میں صوبہ صعدہ اور دارالحکومت صنعاء کو متعدد ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ اس بارے یمن کے شمال میں واقع صوبہ صعدہ سے المسیرہ کے نامہ نگار نے وضاحت کی کہ جارح امریکی لڑاکا طیاروں نے ضلع آل سلم کے سھلین نامی علاقے پر 6 بار بمباری کی ہے۔ بعد ازاں المسیرہ نے ہی اطلاع دی کہ جارح امریکی جنگی طیاروں نے یمنی دارالحکومت صنعا کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ المسیرہ کا کہنا ہے کہ جارح امریکی فوج نے اس دوران براش نامی علاقے پر 6 جبکہ یمنی دارالحکومت کے مشرق میں واقع کوہ نقم پر 3 بار وحشیانہ بمباری کی۔

متعلقہ مضامین

  • شامی صدراحمد الشرع سے رکن کانگریس کوری ملز کی ملاقات، اسرائیل کیساتھ تعلقات معمول پر لانے پر اتفاق
  • کییف پر حملوں کے بعد ٹرمپ کی پوٹن پر تنقید
  • یوکرین: کئی شہر روسی حملوں کی زد میں، متعدد ہلاک و درجنوں زخمی
  • یمن، صعدہ و صنعا امریکی دہشتگردی کی زد میں
  • جرمنی، فرانس اور برطانیہ کا غزہ میں فوری امداد کی فراہمی شروع کرنے کا مطالبہ
  • غزہ میں مستقل جنگ بندی کی راہ میں اسرائیل بڑی رکاوٹ ہے، قطر
  • حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی مہم، امن کی کوشش یا طاقتوروں کا ایجنڈا؟
  • لبنان: اسرائیلی ڈرون حملے میں جماعت اسلامی کے رہنما شہید
  • قطری اور مصری ثالثوں کی جانب سے غزہ میں 7 سالہ جنگ بندی کا نیا فارمولا تجویز
  • ’شہد کی مکھی کے خاتمے سے انسانیت کا ایک ہفتے میں خاتمہ‘، آئن سٹائن کی تھیوری کی حقیقت کیا؟