جعلی حکومت عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کے جھوٹے مقدمات کو ختم کرے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 مئی 2025ء) مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کے جھوٹے مقدمات کو ختم کرے، موجودہ سکیورٹی صورتحال میں قومی یگانگت اور اتحاد کیلئے بانی کی رہائی ضروری ہے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں نریندر مودی نے بھارت میں آمریت نافذ کر دی ہے، جو بھی فالس فلیگ آپریشن پر اعتراض کرتا ہے، اسے نشانِ عبرت بنایا جاتا ہے، جمہوریت کے دعویدار ملک میں آزادی اظہارِ رائے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، انسانی حقوق کی پامالیوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، فالس فلیگ آپریشن کے دفاع میں نریندر مودی فسطائیت پر اُتر آیا ہے،مودی نے آر ایس ایس کے نظریے کے پرچار میں پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے، کوئی بھی فالس فلیگ آپریشن کو حقیقت ماننے کے لیے تیار نہیں ہے، فالس فلیگ ڈرامے کی ناکامی پر نریندر مودی حواس باختہ ہو چکے ہیں، قومی یگانگت اور اتحاد کے لئے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ضروری ہے، عمران خان موجودہ وقت میں سب سے مقبول لیڈر ہے،جعلی حکومت عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کے خلاف جعلی مقدمات کا خاتمہ کریں۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی پامالیوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، فالز فلیگ آپریشن کے دفاع میں نریندر مودی فسطائیت پر اٴْتر آیا ہے، مودی نے آر ایس ایس کے نظریے کے پرچارمیں پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے۔صوبائی مشیر اطلاعات نے کہاکہ کوئی بھی فالز فلیگ آپریشن کو حقیقت ماننے کیلئے تیار نہیں، فالز فلیگ ڈرامے کی ناکامی پر نریندر مودی حواس باختہ ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر 2024 مقدمات کے 82 گرفتار ملزمان کو اعتراف جرم پر 4، 4 ماہ قید کی سزا دی،عدالت نے 24 مقدمات میں تمام حاضر ملزمان پر فرد جرم بھی عائد کر دی،عدالت نے اعتراف جرم کرنے والے ملزمان کو پندرہ، پندرہ ہزار روپے جرمانے کی سزابھی سنائی،عدالت نے رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر کے 24 مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا، پولیس نے 124 گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جبکہ ضمانت پر موجود 362 ملزمان بھی پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران احتجاج کرنے کا اقبال جرم کرنے والے 82 ملزمان کو عرصہ حوالات کی سزائیں سنائی گئیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ اقبال جرم کرنے والے 82 کارکنوں نے جتنی جیل کاٹی وہی عرصہ قید سزا ہوگی۔ عرصہ حوالات سزائیں ایک ماہ سے 3 ماہ تک قید دنوں کی شمار ہوں گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں فالس فلیگ آپریشن ملزمان کو دی عدالت عدالت نے
پڑھیں:
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی دستاویزات لیک ہونے پر مودی حکومت حواس باختہ، خفیہ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو برطرف کردیا
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی خفیہ دستاویز لیک ہونے پر مودی سرکار نے حواس باختہ ہوکر بھارتی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو برطرف کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن پردہ چاک ہونے پر بھارت حواس باختہ ہوگیا
ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی بھارتی افواج کے لیے ہزیمت کا باعث بن گئی، مودی حکومت کی جانب سے ایک کے بعد ایک اعلیٰ و سینیئر افسران کی برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا کو برطرفی کے بعد اندیمان نکوبار المعروف کالا پانی بھیج دیا گیا، ڈی ایس رانا کے تبادلے کی بڑ ی وجہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے جڑی ’را‘ دستیاویز ہے، یہ دستاویز کچھ روز قبل منظر عام پر آئی تھی جس سے سارا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔
لیک دستاویز نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی صداقت پر بھارتی حکومت اور ’را‘ کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، دستاویز میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں فوجی و سیکیورٹی اداروں کا کردار سامنے آیا ہے، لیکڈ دستاویز جنرل رانا کی ذاتی حفاظت میں دی گئی تھی، تحقیقات کے مطابق لیک دستاویز جنرل رانا کے دفتر سے میڈیا تک پہنچی۔
اس سے قبل بھارتی فضائیہ کے ڈپٹی ایئر مارشل سوجیت پوشپاکر دھرکر کو بھی برطرف کیا جا چکا ہے، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو نادرن کمانڈ کے عہدے سے ہٹا کر پراتک شرما کو تعینات کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر
جنرل رانا کا تبادلہ اندیمان نکوبار میں کیا گیا جو ناکافی سہولیات والا سخت فوجی اسٹیشن ہے۔
دفاعی ماہرین کا خیال ہے کہ جنرل رانا اور دیگر عسکری قیادت کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد ہٹانا بھارت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ تبادلے بھارتی عسکری قیادت اور سپاہیوں کو ذہنی دباؤ کا شکار کردیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت پہلگام حواس باختہ خفیہ ایجنسی ڈائریکٹر جنرل برطرف فالس فلیگ آپریشن مقبوضہ کشمیر مودی حکومت