بانی کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے، انصاف کریں، جلد فیصلے دیں: پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے کہا ہے کہ بانی کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں، انصاف کریں اور جلد فیصلے دیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہئے، انصاف بغیر کسی فیور کے ملنا چاہئے، نواز شریف کو ایک کیس میں 70 ،دوسرے میں 91 دن بعد ضمانت ملی، بانی پی ٹی آئی کو اتنے عرصے بعد بھی ضمانت نہیں ملی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات بے بنیاد ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس کازلسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کا کیس 5 جون کو سنا جائے گا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں، قانون کو اپنی لونڈی بنایا ہوا ہے، پاکستان کے آئین و قانون سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قوم اور ہمارے بچوں کی جنگ لڑ رہا ہے، عدلیہ سے درخواست ہے کہ انصاف کریں اور جلد فیصلے کریں، ہماری تحریک جاری ہے۔علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم 26 ویں ا?ئینی ترمیم کے خلاف تھے اور رہیں گے۔
پریس کانفرنس میں عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ ہم عدالتوں کی مجبوری سمجھتے ہیں ، بیرسٹر گوہر سے پوچھیں اگر ان کے پاس کوئی خوشخبری ہے تو ہمیں بھی بتا دیں۔
جھوٹا بھارتی بیانیہ بے نقاب کرنے کیلئے پاکستانی سفارتی ٹیم کا دورہ امریکہ طے
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے خلاف تمام مقدمات بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کہ بانی
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔