انتہا پسندی ، نفرت اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں ، اسلامی نظریاتی کونسل نوجوان نسل کو منفی رویوں اورجھوٹے پروپیگنڈہ کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ا دا کرے،وزیراعظم شہباز شریف کا کونسل کی گولڈن جوبلی سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی ، نفرت اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات اور سوچ کے منافی ہیں ، اسلامی نظریاتی کونسل اورعلماءکرام نوجوان نسل کو منفی رویوں اورجھوٹے پروپیگنڈہ کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ا دا کریں،کونسل نے پرتشدد عناصر کے خلاف مضبوط بند باندھا ہے، ہمیں قیام پاکستان کے اصل مقاصد کے حصول کےلئے اجتماعی تدبر اورحکمت عملی سے آگے بڑھنا اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے، اس ضمن میں کونسل اپناقائدانہ کردار ادا کرے تاکہ پاکستان کوصحیح معنوں میں اسلامی رفاحی ریاست بنایا جاسکے۔
انہوں نے یہ بات جمعرات کو اسلامی نظریاتی کونسل کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہی ۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے کونسل کی گولڈن جوبلی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم اور مفکر پاکستان کے پاکیزہ خوابوں کو عملی جامہ پہنانے کےلئے 1973 کے آئین کےتحت اسلامی نظریاتی کونسل کا قیام امن میں لایا گیا اور خوشی ہے کہ یہ ادارہ انہی مقاصد کی تکمیل کےلئے شبانہ روز کوشاں ہے، اللہ ان کی کاوشیں قبول فرمائے اوراس محنت کےصدقے پاکستا ن کو ایسا ملک بنائے جس کا خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا تھا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ کونسل کے چیئرمین علامہ راغب نعیمی کے بزرگ بھی دین کی خدمت کےلئے کوشاں رہے ، ان کے والد شہید سرفراز نعیمی نے دہشت گردی کو خلاف اسلام قرار دیا، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے ہمیں بتایا کہ کس طریقے سے جنگجو تحریکوں نے طاقت کے زور پر من مانی کی کوششیں کیں اور اسلامی نظریاتی کونسل نے کس طرح ان کے خلاف مضبوط بند باندھا ، یہ بڑی خدمت ہے جسے پاکستان کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن یاد دہانی کا دن ہے کہ جس مقصد کےلئے ملک اور یہ ادارہ بنایا گیاوہ ایک کار مسلسل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے نے اپنی ذمہ داری بڑی محنت ، دیانتداری اور ذوق و شوق سے سرانجا م دیں، ان کا صلہ اللہ دے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کونسل کے کریڈٹ پر اسلامی بنکاری کے کامیاب نظام متعارف کرانے کا کارنامہ ہے جوکوئی چھوٹا کارنامہ نہیں ، اس سے دنیا میں کئی اسلامی ممالک میں اسلامی بنکاری کا نظام پروان چڑھا اور اب غیرمسلم ممالک میں بھی اس پر بڑا کام ہورہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انتہا پسندی ، نفرت اور تقسیم کے رویے اسلامی اتحاد ، اخوت اوربھائی چارے کی تعلیمات اور سوچ کے منافی ہیں ، علما حق خا ص طور پر کونسل پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نوجوان نسل کو منفی رویوں، غلط بیانیوں اور جھوٹ اور پروپیگنڈہ کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ا دا کریں اور قرآن و سنت کی روشنی میں سب مل کر معاشرے کی رہنمائی کریں، کونسل کے ارکان فرقہ واریت سے پاک اورقوم کے اندروحدت اور اتحاد میں حائل رخنے دور کرنے کےلئے مل کر کام کررہے ہیں ، یہ ایسی قومی خدمت ہے جس کا نہیں دنیا اور آخرت میں صلہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے دنیا کو مکمل طور پر بدل دیا ہے ، ہمیں بھی اسی رفتار کے ساتھ چلنا ہوگا، اس ضمن میں حائل رکاوٹوں سے نمٹنے کےلئے اسلام نے اجتہاد کا راستہ دکھایا ہے ، اس میں اسلامی نظریاتی کونسل کا کردار اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ریاست، معاشرے اور فرد کے طور پر اسلام کے روشن راستے پرچلنا ہے تاکہ قیام پاکستان کے اصل مقاصد حاصل ہوسکیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم کی عظیم قیادت میں قوم نے قربانیاں دیں اور پاکستان معرض وجود میں آیا ، اس کےلئے ہجرت اور قربانیوں کی ایک طویل داستان ہے، ہم سب کا فرض ہے کہ ان سب قربانیوں کواپنے سامنے رکھیں اور اس راستے پرچلنا شروع کریں جس کےلئے یہ خطہ تقسیم ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ اجتماعی تدبر اورحکمت عملی سے آگے بڑھنا ہے اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے، اس کےلئے اسلامی نظریاتی کونسل کلیدی کردار ادا اور رہنمائی کرسکتی ہے۔ انہوں نے کونسل کو دعو ت دی کہ وہ آگے بڑھے اور اس ضمن میں قائدانہ کردار ادا کرے، ہم سب ان کے پیچھے چلیں گے تاکہ پاکستان کوصحیح معنوں میں اسلامی رفاحی ریاست بنایا جاسکے۔قبل ازیں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب نعیمی نے اپنے استقبالہ خطاب میں وزیراعظم سمیت شرکاء کا اسلامی نظریاتی کونسل کی گولڈن جوبلی تقریب میں خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے موقر آئینی ادارے کی تشکیل نہ صرف پاکستان کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہے بلکہ یہ کہاجائے کہ پاکستان کے قیام کا جواز فراہم کرنے کا موزوں ترین ادارہ ہے تو یہ مبالغہ نہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور اسلامی نظام کا عملی نفاذ یہی وہ واحد مقصد ہے جس کےلئے مملکت پاکستان معرض وجود میں آئی، اس مقصد کو نفاذ پذیر کرنے کےلئے بانیان پاکستان ،دستوری ماہرین اورعلما کرام نے ہر دستوری دستاویز میں ایسی دفعات کو ناگزیر تصور کیا جو اسلام اور اسلامی تعلیمات کی عکاسی کرتی ہوئی نظر آتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی دفعات فعال رکھنے کےلئے کونسل نے اہم کردار ادا کیا ہے ،کونسل نے ملکی اسلامی نظریے کو واضح کرنے میں بھی اپنا اہم کردار نبھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی گولڈن جوبلی کے موقع پریادگاری ٹکٹ کی اشاعت کا اہتمام کیا گیا جسے وزیراعظم نے پذیرائی بخشی اور ہم نے اسے 2024میں ہی شائع کیا۔ انہوں نے کہا کہ کونسل نے اس موقع پر50 سالہ کارکردگی رپورٹ بھی جاری کی ۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین قبلہ ایازنے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل ریاست کا مذہبی چہرہ ہے، اسلامی نظریاتی کونسل نے پرتشدد اور مسلح تحریکوں کے خلاف بند باندھتے ہوئے اہم کردار ادا کیا ہےاور یہ 1973کے آئین کے تحت ایک آئینی بندوبست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی شق نمبر 2 کے تحت کہ پاکستان کا مملکتی مذہب اسلام ہوگااورشق 227 کے تحت کوئی قانون قرآن وسنت کے خلاف نہیں بن سکتا،یہ آئین اور پارلیمنٹ کی طرف سے دیا جانے والابہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے، جس سے پاکستان پرامن طریقے سے اسلامائزیشن کے راستے پر آگے بڑھے گا اور ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرے گا۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلامی نظریاتی کونسل کے انہوں نے کہا کہ اسلام وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اس انہوں نے کہا کہ ا کلیدی کردار ا کہ پاکستان پاکستان کے میں اسلامی فراہم کرنے اہم کردار کونسل نے کے خلاف اور اس
پڑھیں:
عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، صدر مملکت اور وزیراعظم کا سیلابی صورتحال کے باعث جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی 2025)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور متاثرین کی ہرممکن مدد کی ہدایت کی، عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، دونوں رہنماؤں کی زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز تیز تر کرنے کی ہدایت۔سیلاب اور مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی بلند درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔صدر و وزیراعظم دونوں نے ریاستی اداروں کو تاکید کی کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے اور ہر ممکن وسائل بروئے کار لا کر متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کو یقینی بنایا جائے۔(جاری ہے)
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں فوری اور مؤثر انداز میں تیز کی جائیں تاکہ متاثرین کو بروقت امداد اور ضروری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سیلاب اور مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔وزیراعظم نے سیلاب اور مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی بلند درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے حادثات میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز تیز تر کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو صوبوں اور متعلقہ محکموں سے مسلسل رابطے میں رہنے اور انہیں تمام تر ضروری سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ متاثرہ عوام تک فوری ریلیف پہنچایا جائے اور آنے والے دنوں میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں۔ وزیراعظم نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ایف ڈبلیو او کو سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام تیز تر کرنے کی ہدایت کر دی ۔