خواجہ آصف عادی جھوٹے، کسی اکاؤنٹ سے بی ایل اے کے حق میں بات نہیں ہوئی، فیصل چودھری
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل چودھری نے کہا کہ خواجہ آصف عادی جھوٹے ہیں، تحریک انصاف کے کسی اکاؤنٹ سے بی ایل اے کے حق میں بات نہیں ہوئی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیصل چودھری نے کہا کہ ٹرین پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہتے مسافروں پر حملے بلوچ روایات نہیں ہیں، بی ایل اے جیسی تنظیموں کو تحریک انصاف نے کبھی اون نہیں کیا۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ خواجہ آصف نے اپوزیشن کے دوران اداروں پر بےبنیاد الزامات لگائے تھے۔
فیصل چودھری نے کہا کہ قومی سانحہ پر حکومت کی طرف سے سیاست چمکانے پر افسوس ہے، دہشت گردی کسی ایک صوبے کا مسئلہ نہیں ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں، ریلیف کیا دینگے، فواد چودھری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں، انہوں نے عوام کو ریلیف کیا دینا ہے، یہاں نہ کوئی پوچھنے والا ہے اور نہ بتانے والا ہے۔ اے ٹی سی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ کبھی سنا ہے صوبے کی چیف منسٹر صوبے کو ایئر فورس کا جہاز مل جائے اور وہ بھی اس لیے کہ چیف منسٹر نے علاج کے لیے جنیوا جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا جہاز ایسے استعمال کر رہے ہیں جیسے کہ ٹیکسی ہے، یہ لوگ اپنے ذاتی کاموں کے لیے خرچہ کر رہے ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ فیصل آباد میں جس طرح سے ٹرائل چلایا جا رہا ہے اس سے بہتر ہے آپ ٹرائل ملٹری کورٹس میں بھجوا دیں، ہائیکورٹ میں میری درخواست زیر التوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کبھی بھی پہلے ایسے مقدمات میں ٹرائل نہیں کیا گیا، بدترین حالات ہو چکے ہیں اور ٹرائل عجیب طریقے سے چل رہا ہے۔