پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما عمران خان نےکے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان کی عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے وزیرِاعظم ونسٹن چرچل کا ایک قول پوسٹ کیا کہ’ اگر ہماری عدالتیں انصاف فراہم کر رہی ہیں، تو ہمیں شکست نہیں ہو سکتی‘

انہوں نے مزید لکھا کہ بدقسمتی سے، آج ہمارا عدالتی نظام اس معیار کے بالکل برعکس کھڑا ہے۔ انصاف نہ صرف تاخیر کا شکار ہے، بلکہ دانستہ طور پر دبایا جا رہا ہے۔ مجھے اور میری اہلیہ کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر قید میں رکھا گیا ہے۔ میرے وکلا اور اہل خانہ سے ملاقات نہ ہونے دینا ان جعلی مقدمات کی قلعی کھول دیتا ہے۔

“دوسری جنگ عظیم کے دوران جب جرمن طیارے لندن پر بمباری کر رہے تھے تو وزیرِاعظم ونسٹن چرچل نے کہا تھا: “اگر ہماری عدالتیں انصاف فراہم کر رہی ہیں، تو ہمیں شکست نہیں ہو سکتی۔”
بدقسمتی سے، آج ہمارا عدالتی نظام اس معیار کے بالکل برعکس کھڑا ہے۔ انصاف نہ صرف تاخیر کا شکار ہے، بلکہ دانستہ…

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 30, 2025

تاہم عمران خان کے اس بیان کو لے کے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ چکی ہے جس کے دوران سوشل میڈیا صارفین اس بات پر تنقید کر رہے ہیں کہ چرچل کی تقاریر کےکسی مجموعہ میں یہ مبینہ قول موجود نہیں ہے۔

امریکا کے لیے پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے عمران خان کی پوسٹ پر لکھا کہ ’چرچل کی تقاریر کےکسی مجموعہ میں یہ مبینہ قول نہیں ہے۔ ممکن ہے انہوں نے یہ بات جرمنی اور جاپان کی سرحد پر خان صاحب کی روحانی موجودگی میں کہی ہو۔ عدالتوں کا صحیح کام کرنا ضروری ہے لیکن ڈیم فنڈ جمع کرنے والے کو ہیرو ماننے والوں کا آزاد عدلیہ کا تصور چرچل کی مبینہ سوچ سے ہم آہنگ نہیں‘

چرچل کی تقاریر کےکسی مجموعہ میں یہ مبینہ قول نہیں ہے۔ ممکن ہے انہوں نے یہ بات جرمنی اور جاپان کی سرحد پر خان صاب کی روحونی موجودگی میں کہی ہو۔ عدالتوں کا صحیح کام کرنا ضروری ہے لیکن ڈیم فنڈ جمع کرنے والے کو ہیرو ماننے والوں کا آزاد عدلیہ کا تصور چرچل کی مبینہ سوچ سے ہم آہنگ نہیں https://t.

co/2NxwBSeJ8e

— Husain Haqqani (@husainhaqqani) May 1, 2025

عظمیٰ نامی ایکس اکاؤنٹ نے ایکس گراک کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کہتے ہیں بےوقوف اور جھوٹے کا پتہ ہی تب چلتا ہے جب وہ منہ کھولتا ہےخود بند ہیں تو منہ بھی بند ہی رکھیں یوتھیوں کا کچھ تو بھرم رکھ لیں خان صاحب‘

کہتے ہیں بےوقوف اور جھوٹے کا پتہ ہی تب چلتا ہے جب وہ منہ کھولتا ہے
خود بند ہیں تو منہ بھی بند ہی رکھیں
یوتھیوں کا کچھ تو بھرم رکھ لیں خان صاحب https://t.co/HAkcZQvACa pic.twitter.com/IfRLrlXi9L

— ????????????????. (@Uzmaaar) May 1, 2025

مصطفیٰ چوہدری نے اپن پوسٹ میں لکھا کہ ’اور ونسٹن چر سل نے کہا تھا “ وہ عدالتیں کہاں ہیں جو کہتی تھیں گڈ ٹو سی یو”

اور ونسٹن چر سل نے کہا تھا “ وہ عدالتیں کہاں ہیں جو کہتی تھیں گڈ ٹو سی یو” ( یہ بات چرسل نے گردا بناتے ہوے کی تھی) https://t.co/bUwBiBAH02

— Mustafa Chaudhary (@Mustafa_Chdry) April 30, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اڈیالہ جیل حسین حقانی عمران خان ونسٹن چرچل

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل ونسٹن چرچل ونسٹن چرچل انہوں نے لکھا کہ چرچل کی بند ہی

پڑھیں:

پاک بھارت میچ کے بعد سلمان آغا پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں کیوں نہیں گئے؟ وجہ سامنے آگئی

پاک بھارت میچ کے بعد کپتان سلمان علی آغا کی جانب سے پوسٹ میچ پریزنٹیشن کے بائیکاٹ کی وجہ سامنے آگئی۔ ایشیا کپ میں گزشتہ روز ہونے والے پاک بھارت میچ میں بھارتی کپتان کی جانب سے ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملانے اور بھارتی ٹیم کے کرکٹر کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کا تنازع پر مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔دوسری جانب پاکستانی کپتان سلمان آغا کی جانب سے پوسٹ میچ پریزنٹیشن کےبائیکاٹ سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان آغا نے بھارتی ٹیم کے رویے پر احتجاجاً پریزنٹیشن کا بائیکاٹ کیا کیونکہ اس وقت پرزنٹر روی شاستری کا تعلق بھارت سے تھا۔ تاہم اس حوالےسے گزشتہ روز بات کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ کھیل ختم ہونے کا یہ ایک افسوسناک طریقہ تھا، ہم اپنے کھیل سے مطمئن نہیں تھے، اس کے باوجود ہمیں ہاتھ ملانے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ہیڈ کوچ نے پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کی میچ کے بعد کی پریزنٹیشن سے غیر حاضری پر بھی بات کی اور اسے ہاتھ نہ ملانے کے تنازع سے جوڑا۔انہوں نے کہا کہ وہ کیفیت ایسی تھی کہ مایوس کن جذبات تھے، اس وقت ایسی صورتحال ہوگئی تھی، ہم ہاتھ ملانے کے لیے تیار تھے لیکن بھارتی ٹیم نے ایسا نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ہونیاں اور انہونیاں
  • تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان
  • ایشیا کپ: پاک یو اے ای میچ ہوگا یا نہیں، ایشین کرکٹ کونسل بھی تذبذب کا شکار
  • سکولز میں بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
  • کراچی: بچے بچیوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم کے بارے میں علاقہ مکین کیا کہتے ہیں؟
  • اسکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
  • چھ جہاز گر گئے جنگ ہار گئے اب کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے، وزیر اطلاعات
  • صدر ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کو قتل کرنے سے پہلے مبینہ ملزم نے ایک پیغام بجھوایا.ڈائریکٹرایف بی آئی
  • بشریٰ بی بی کو قیدیوں میں سے سب سے اچھا کھانا کھلایا جاتاہے: سلمان احمد
  • پاک بھارت میچ کے بعد سلمان آغا پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں کیوں نہیں گئے؟ وجہ سامنے آگئی