data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251018-05-3

ٹنڈوآدم (جسارت نیوز) یہودیوں کو اللہ نے قیامت تک جھوٹاقراردیا،ان کے معاہدوں پراعتبارنہ کیا،مسلم دنیاکوسوچناہوگا،اسرائیل اب بھی معاہدے کی پاسداری نہیں کررہا، تنظیم تحفظِ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے سربراہ مفتی محمد طاہرمکی،ختم نبوت لائرزفورم کے چیئرمین میئو منظور احمد راجپوت ایڈووکیٹ، ظفر حیات ایڈووکیٹ ، حافظ عبدالرحمن الحذیفی، پاسبان ختم نبوت سندھ کے حافظ شیر اسامہ بن طاہر ، شبان ختم نبوت سندھ کے امیر محرم علی راجپوت اوردیگر نے جمعہ کے اجتماعات اور تنظیمی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہمیں دنیاپر نہیں قرآن پر اعتماد کرناچاہیے قرآن کہتاہے کہ یہ یہودی ٹولہ کبھی بھی معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گا جب کبھی معاہدہ کرے گا توڑے گا ، تو ٹرمپ کی جانب سے کروائے جانے والی جنگ بندی کے معاہدے کا ضامن کون ہے ، ہمیں قطعی طور پر یہودیوں پر اعتبار نہیں۔مفتی طاہرمکی نے کہا کہ قرآن میں واضح موجود ہے کہ یہودی انبیا کے قاتل ہیں۔ انہوں نے کئی انبیا قتل کئے اسی لیے اللہ نے ان پر قیامت تک لعنت ڈال دی مگر افسوس مسلم حکمرانوں پر کہ یہ کس امید پر یہودیوں کی جانب صلح کیلیے ہاتھ بڑھاتے یا ان کی جانب سے بڑھائے ہوئے ہاتھوں پر اعتماد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احادیث میں ہے کہ قیامت کے قریب یہودی پتھر،درخت کے پیچھے چھپے گا توبھی اس کوپناہ نہ ملے گی اور پتھر ، درخت مسلمان کو پکار کرکہے گاکہ میرے پیچھے یہودی چھپا ہوا ہے اس کو آکر قتل کر۔ علما کرام نے کہا کہ جس قوم پر اللہ اور اس کے رسول کواتناغصہ ہواس کے ساتھ کس منہ سے مسلم حکمران معاہدے کررہے ہیں، ٹرمپ نے فلسطینیوں کے قتل عام کیلیے نیتن یاہوکوڈہائی ارب کی امداد دی، لڑاکاطیارے فراہم کئے،میزائل دیے اب کہتاہے کہ ہم جنگ بندی چاہتے ہیں یہ سب دھوکہ ہے مسلم حکمران سمجھیں۔مفتی طاہرمکی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان مفتی محمود کانفرنس میں قائد جمعیت مولانافضل الرحمن کا خطاب سو فیصدحقائق پرمبنی رہا مسلمان اپناقبلہ درست کریں یہودیوں کو کبھی اپنا نہ سمجھیں۔علما نے کہا کہ اسرائیل میں نیتن یاہوکی جانب سے اب بھی نہتے فلسطینیوں پر بمباری اس بات کا زندہ ثبوت ہے کہ قرآن سچا ہے یہودی کسی معاہدے پر نہیں عملدرآمد کرسکتے، ہمارامطالبہ ہے کہ زمین سے قابض اسرائیل ملک کا نام ونشان مٹایاجائے اور یہاں کے یہودیوں کو امریکا میں بسایا جائے، غزہ ہو یا فلسطین یہودی کسی بھی صورت میں قبلہ اول کے قریب ہمیں قبول نہیں۔
محرابپورکا فوجی جوان
وزیرستان میں شہید
محراب پور(جسارت نیوز) پاک فوج کا جوان وزیرستان میں شہید ہوگیا، اکری پولیس تھانہ کی حدود گاؤں محمد اقبال شر کا رہائشی پاک فوج کا جوان حسین شر ولد شاہ نواز شر وزیرستان میں دہشت گروں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا ہے، ورثا نے نوجوان کی شہادت کی تصدیق کی ہے جسد خاکی کے پہنچنے پر شہید کی نماز جنازہ آبائی قبرستان میں فوجی اعزاز کیساتھ کی جائیگی۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کی جانب

پڑھیں:

اگر کوئی ہمارے اوپر حملہ کرے گا تو اس کا ادھار نہیں رکھیں گے، رانا ثنا اللّٰہ

فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی بڑی واضح ہے کہ ہم کسی پر حملہ آور نہیں ہوں گے، اگر کوئی ہمارے اوپر حملہ کرے گا تو اس کا ادھار نہیں رکھیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سیاست کو فروغ دینے والی جماعت ہے، مسلم لیگ ن کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کی حامی نہیں رہی، پنجاب حکومت نے وفاق کو ایک مذہبی جماعت پر پابندی کی درخواست کردی ہے، وفاقی کابینہ پنجاب حکومت کی درخواست پر فیصلہ کرے گی۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ ایک طرف وہ ہمارے لوگوں کو شہید کریں اور دوسری طرف مذاکرات کریں، ہمارا مطالبہ ہی یہی ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیاں بند کریں، دہشت گردی کی کارروائیاں پہلے بند کی جائیں پھر بات ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 40 سال سے دہشت گردوں سے مذاکرات ہی ہوتے آئے ہیں اور کیا نتیجہ نکلا ہے، دہشت گردی کسی طور پر قابلِ قبول نہیں، گڈ اور بیڈ طالبان کی تھیوری بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم نے افغانستان کا ہمیشہ ساتھ دیا، انتہائی افسوس ہے کہ اس طرف سے ہمیشہ تکلیف ملتی رہی، ہم مزید اپنے پیاروں کے اور افسروں کے جنازے نہیں اٹھا سکتے۔

متعلقہ مضامین

  • اگر کوئی ہمارے اوپر حملہ کرے گا تو اس کا ادھار نہیں رکھیں گے، رانا ثنا اللّٰہ
  • اسرائیل کا ریکارڈ اچھا نہیں، غزہ کے لیے جدوجہد جاری رہے، ترک صدر
  • سندھ طاس معاہدہ: بھارت کو حق نہیں دوسروں کے آبی تحفظ کو یرغمال بنائے: مشیر وزیراعظم 
  • خوئے بد را بہانہ ہائے بسیار!
  • تنظیمات اہل سنت نے شٹر ڈاؤن ہڑتال یا مظاہروں کی کال کی تردید کر دی
  • خطے میں عدم تحفظ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں، سراج الدین حقانی کی ایرانی وفد سے گفتگو
  • وزیراعظم کی امریکی صدر کی چاپلوسی نے قوم کا سر شرم سے جھکا دیا، تنظیم اسلامی
  • افغانستان کی درخواست پر سیز فائر کا آغاز، پاکستان کو پڑوسی ملک پر اعتبار نہیں، خواجہ آصف
  • وراک تک مساوی، محفوظ اور سستی رسائی ہر انسان کا حق ہے، صدرزرداری