آئی ایم ایف پروگرام معاشی استحکام کا باعث بن رہا ہے ، صدر زرداری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بن رہا ہے ،اقتصادی تعاون کرنے پر عالمی مالیاتی ادارے کے شکر گزار ہیں۔صدر آصف زرداری سے جہاد اظہور کی قیادت میں عالمی مالیاتی ادارے کے وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت نے آئی ایم ایف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے ملک میں معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہو گا، آئی ایم ایف اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے۔اس موقع پر عالمی مالیاتی ادارے کے وفد نے پاکستان میں معاشی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے عالمی مالیاتی ادارے کا پروگرام درست سمت میں گامزن ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عالمی مالیاتی ادارے ئی ایم ایف پروگرام ا ئی ایم ایف
پڑھیں:
عاشورہ ہمیں حق اور باطل، عدل اور ظلم کے درمیان ابدی جنگ کی یاد دلاتا ہے، بلاول بھٹو زرداری
یوم عاشور کے موقع پر پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے قوم پر زور دیا کہ وہ عاشورہ کا دن عقیدت، وقار اور تمام مسالک کے احترام کے ساتھ منائیں اور اس عظیم قربانی کے اصل پیغام کو فروغ دیں جو اتحاد و امن ہے، آئیے ہم حضرت امام حسینؑ کی میراث سے حوصلہ لے کر ایک ایسا پاکستان بنائیں جو ناانصافی، فرقہ واریت اور خوف سے پاک ہو۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عاشورہ ہمیں حق اور باطل، عدل اور ظلم کے درمیان ابدی جنگ کی یاد دلاتا ہے، کربلا میں حضرت امام حسینؑ، ان کے اہلِ بیتؑ اور جاں نثار ساتھیوں کی عظیم قربانی ہر اس انسان کے لیے مشعلِ راہ ہے جو ظلم کے خلاف کھڑا ہوتا ہے اور حق پر ڈٹا رہتا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہادتِ امام حسینؑ صرف تاریخ کا ایک باب نہیں بلکہ ہمارے دین کی روح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ قربانی ہمیں ہمت، صبر، اور ناانصافی کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، کربلا ہمیں سکھاتا ہے کہ ظلم چاہے کتنا ہی طاقتور ہو، اس کے سامنے سر جھکانا مومن کا شیوہ نہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم پر زور دیا کہ وہ عاشورہ کا دن عقیدت، وقار اور تمام مسالک کے احترام کے ساتھ منائیں اور اس عظیم قربانی کے اصل پیغام کو فروغ دیں جو اتحاد و امن ہے، آئیے ہم حضرت امام حسینؑ کی میراث سے حوصلہ لے کر ایک ایسا پاکستان بنائیں جو ناانصافی، فرقہ واریت اور خوف سے پاک ہو۔