data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کی تعمیر نو کے لیے 25 ارب روپے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکوں کا نظام بدحالی کا شکارہے ،عوام پریشانی میں مبتلا ہیں، شہر میں ترقیاتی کام جنگی بنیادوں پر کام مکمل کیا جائے جبکہ کراچی کے جدید ٹرانسپورٹیشن منصوبے گرین لائن بی آر ٹی توسیعی منصوبے پر کام دوبارہ شروع ہوگیا ہے،نمائش تا جامع کلاتھ1.

8کلومیٹر ٹریک ایک برس میں مکمل ہوگا، منصوبے کی تکمیل کے بعد شہری سرجانی ٹاون سے جامع کلاتھ تک گرین لائن بس سروس سے آرام دہ سفر کرسکیں،میئر کراچی مرتضی وہاب نے اعلان کیا ہے کہ گرین لائن کامن کوریڈور 31 اکتوبر 2026 تک کھول دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر کی 315 اندرونی سڑکوں اور گلیوں کے ساتھ ساتھ 60 بڑی سڑکوں کی تعمیرنو کے لیے 25 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو خستہ حال انفرااسٹرکچر اور ٹریفک جام سے نجات دلانے میں فنڈز رکاوٹ نہیں ہوں گے، لیکن تعمیرنو کا کام فوری طور پر شروع ہونا ضروری ہے۔ پیر کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد اجلاس جس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکرٹری اور دیگر اہم افسران نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے حالیہ شدید مون سون بارشوں کے بعد ہونے والے بڑے پیمانے پر نقصان کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی سڑکیں شدید خراب ہوچکی ہیں،سڑکوں کا نظام بدحالی کا شکار ہے، مرکزی شاہراہوں میں گڑھے پڑے ہیں جوشدید خطرات کا باعث بن رہے ہیں،جاری میگا پروجیکٹس بھی ٹریفک مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ شہر میں ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے میئر سے کہا کہ فنڈز کوئی مسئلہ نہیں، میں چاہتا ہوں کہ کام جنگی بنیادوں پر مکمل ہو۔ میئر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ شہر کی 315 اندرونی گلیاں انتہائی خراب حالت میں ہیں، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام اندرونی گلیوں کے منصوبوں کی منظوری دی جائے اور کام تیزی سے مکمل کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیر کی جانے والی گلیوں کے ساتھ باقاعدہ نکاسیِ آب کا نظام بھی بنایا جائے، اور اسی طرح 60 اہم شاہراہوں پر بھی نکاسی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔علاوہ ازیں کراچی کے جدید ٹرانسپورٹیشن منصوبے گرین لائن بی آر ٹی توسیعی منصوبے پر کام دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔اس توسیعی منصوبہ کا ٹریک 1.8 کلومیٹر ہے۔یہ منصوبہ نمائش سے جامع کلاٹھ مارکیٹ تک ہوگا۔یہ منصوبہ ایک برس میں مکمل ہوگا،منصوبے کی تکمیل کے بعد شہری سرجانی ٹاؤن سے جامع کلاتھ تک گرین لائن بس سروس سے آرام دہ سفر کرسکیں گے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اعلان کیا ہے کہ گرین لائن کامن کوریڈور 31 اکتوبر 2026 تک کھول دیا جائے گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرین لائن کی تعمیر کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا، لیکن کام مکمل ہونے کے بعد سہولت مہیا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ شروع کرتے وقت کے ایم سی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا، تاہم اب تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جا رہا ہے۔ میئر کراچی نے مزید کہا کہ حکومت نے ریڈ لائن منصوبے کے مسائل بھی حل کر دیے ہیں، ا?ئندہ چند روز میں اس پر باضابطہ کام شروع ہو جائے گا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا کہ میئر کراچی نے سڑکوں کی خرابی اور ڈرینیج کے مسائل کی نشان دہی کی تھی، جس پر انہوں نے پی آئی ڈی سی ایل سے بات کی مرتضیٰ وہاب کے تحفظات درست تھے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میئر کراچی کی منظوری گرین لائن نے کہا کہ کی تعمیر انہوں نے پر کام کے بعد

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن