حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور باوقار، ذمہ دارانہ اور مثبت صحافت ہی معاشرے کی درست سمت میں رہنمائی کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ہجیرہ پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میں ہجیرہ پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں صحافیوں، مقامی عمائدین اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں محمد شوکت بٹ نے سرپرستِ اعلیٰ، پرویز چغتائی نے صدر، محمد نعیم خان نے جنرل سیکرٹری، محمد منور خان نے سینئر نائب صدر، ملک محمد ذوالفقار نے نائب صدر، محمد لطیف اعوان نے ڈپٹی جنرل سیکرٹری، شوکت حیات نے سیکرٹری مالیات جبکہ سلمان چوہدری نے سیکرٹری نشر و اشاعت کے عہدے کا حلف اٹھایا۔حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور باوقار، ذمہ دارانہ اور مثبت صحافت ہی معاشرے کی درست سمت میں رہنمائی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے اور صحافت برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے پریس کلب ہجیرہ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہجیرہ پریس کلب کے عہدیداران صحافتی ذمہ داریوں کو دیانتداری، غیر جانبداری اور پیشہ ورانہ وقار کے ساتھ سرانجام دیں گے اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہجیرہ پریس کلب کے لیے پانچ لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا۔ تقریب کے اختتام پر ہجیرہ پریس کلب کے عہدیداران نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صحافتی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کے مسائل اور حکومتی اقدامات کو ذمہ داری کے ساتھ بھرپور انداز میں سامنے لائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فیصل ممتاز راٹھور نے ہجیرہ پریس کلب کے

پڑھیں:

غزہ میں جنگ بندی کیلئے مذاکرات نازک موڑ پر ہیں: قطری وزیراعظم

قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات نازک موڑ پر ہیں۔

شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے 23 ویں دوحہ فورم میں اپنے بیان میں کہا کہ ثالث جنگ بندی کے اگلے مرحلے کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم ایک اہم لمحے پر ہیں لیکن ابھی تک وہاں پہنچے نہیں ہیں، ہم نے اب تک جو کیا ہے اسے جنگ بندی نہیں کہہ سکتے، وہ صرف ایک وقفہ ہے۔

قطری وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسرائیلی افواج کے غزہ سے مکمل انخلاء تک جنگ بندی مکمل نہیں ہو سکتی۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں جنگ بندی کیلئے مذاکرات نازک موڑ پر ہیں: قطری وزیراعظم
  • گڑھی خدا بخش:آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور میڈیا نمائندوںسے گفتگو کررہے ہیں
  • آزاد کشمیر: عامر ذیشان جرال ڈی جی پولیٹیکل افیئرز وزیراعظم سیکرٹریٹ تعینات
  • گورنمنٹ اسکول غلام محمد آرائیں میں 31ویں سالانہ ایوارڈ واسکالرشپ تقریب کا انعقاد
  • چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے، اپوزیشن لیڈر کا وزیراعظم کو مشاورت کے لیے خط
  • برطانوی اقلیتیں مقامی سیاست میں بھرپور شرکت کریں، لارڈ قربان حسین
  • 2026 میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: فیصل ممتاز راٹھور
  • مقبول گوندل نے آڈیٹر جنرل آزاد کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • کرغز صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش