ایپسا کا واجبات کی عدم ادائیگی پرجناح اسپتال کراچی کو بلیک لسٹ کرنے کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسی ایسوسی ایشن ( ایپسا ) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی ( جے پی ایم سی ) کو بلیک لسٹ کرنے کا عندیہ دے دیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسی ایسوسی ایشن ( ایپسا ) نے محکمہ صحت سندھ کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جناح ہسپتال میں ایپسا کی رکن نجی سیکیورٹی کمپنی کی جانب سے سیکیورٹی لگائی گئی ہے۔
مراسلےمیں کہا گیا ہے کہ نجی سیکیورٹی کمپنی کو 2022-2023کے واجبات اب تک ادا نہیں کیےگئے، جناح ہسپتال پرنجی سیکیورٹی کمپنی کے 29لاکھ 75 ہزارسے زائد واجبات ہیں۔
ذرائع کے کہنا ہے کہ ایپسا کے مطابق واجبات کی ادائیگی کے لیے بارہا ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا، انتظامیہ نے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ فنڈز کی کمی بتائی ہے۔
ایپسا کے مطابق ایک جانب تو مذکورہ نجی سیکیورٹی کمپنی کے واجبات ادا نہیں کیے گئے جبکہ دوسری جانب حال ہی میں جے پی ایم سی نے نجی سیکیورٹی کے حصول کے لیے ٹینڈر طلب کیے ہیں۔ ایپسا نے متنبہ کیا ہے کہ اگر واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی تو جناح ہسپتال کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نجی سیکیورٹی کمپنی واجبات کی
پڑھیں:
سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس معطل
ویب ڈیسک :سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس معطل کردی گئی۔
پاکستان ریلوے انتظامیہ کے مطابق 10 جولائی کو کوئٹہ سے ٹرین سروس معطل رہے گی،اس روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس روانہ نہیں ہوسکےگی،10جولائی کو کوئٹہ سےکراچی جانے والی بولان میل بھی روانہ نہیں ہوگی۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس حفاظتی انتطامات کے پیش نظرمعطل رہے گی۔
گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا