تدفین کے وقت مردہ خاتون زندہ ہو گئیں، قبرستان میں موجود لوگ خوفزدہ، ادھر ادھر بھاگنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
میڈرڈ(نیوز ڈیسک)سپین کے شہر پالما میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جب تدفین کے وقت ایک معمر خاتون کو جسے مردہ قرار دے دیا گیا تھا، اچانک زندہ ہو گئیں، جس سے قبرستان میں موجود افراد خوفزدہ ہو کر ادھر ادھر بھاگنے لگے۔
دی مرر کے مطابق خاتون کو پالما کے جوآن مارچ ڈی بوینوولا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے کر تابوت میں منتقل کر دیا۔ بعد ازاں انہیں باڈی بیگ میں رکھ کر قبرستان پہنچایا گیا۔تاہم جب قبرستان کا عملہ خاتون کو سپردِ خاک کرنے کی تیاری کر رہا تھا تو انہوں نے لاش کی حرکت اور انگلیوں میں جنبش محسوس کی، اس حیران کن منظر نے فوری طور پر تدفین روک دی گئی اور خاتون کو دوبارہ اسپتال منتقل کیا گیا۔
اس واقعے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ڈاکٹروں نے خاتون کو غلطی سے مردہ کیسے قرار دے دیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فروری میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب ایک خاتون کو غذائی قلت کی وجہ سے مردہ قرار دیا گیا، لیکن 5 گھنٹے بعد وہ باڈی بیگ کے اندر حرکت کرتی ہوئی پائی گئی تھیں۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم کےاعلان کےساڑھے3ہفتےبعد بھی بجلی7.
41 روپے فی یونٹ سستی نہ ہوسکی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: خاتون کو
پڑھیں:
نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں آ گئیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب پولیس نے نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے ’ سب انسپکٹرز‘ کی اوپن میرٹ پر بھرتی کا اشتہار جاری کر دیاہے ، اہلیت پر پورا اترنے والے امیدوار پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر اپلائی کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 2 اکتوبر 2025 ہے ، مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 300 سب انسپکٹرز بھرتی کیئے جائیں گے ۔ اپلائی کرنے کیلئے کم سے کم اہلیت سکینڈ ڈویژن میں گریجوایشن ہے ،لڑکوں کیلئے قد کی اہلیہ 5 فٹ 7 انچ جبکہ لڑکیوں کیلئے 5 فٹ 2 انچ ہے ۔
سکولز میں بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
نوجوانوں کیلئے خوشخبری۔۔۔پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر کی آسامیاں مشتہر کر دی گئیں۔
پنجاب پولیس میں صوبہ بھر کیلئے سب انسپکٹر کی آسامیاں بذریعہ پنجاب پبلک سروس کمیشن مشتہر کر دی گئی ہیں۔ مطلوبہ اہلیت پر پورا اترنے والے امیدواران پی پی ایس سی ویب سائٹ وزٹ کریں اور 02 اکتوبر 2025 تک… pic.twitter.com/iZzncuIvgl
مزید :