تدفین کے وقت مردہ خاتون زندہ ہو گئیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
دی مرر کے مطابق خاتون کو پالما کے جوآن مارچ ڈی بوینوولا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے کر تابوت میں منتقل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسپین کے شہر پالما میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جب تدفین کے وقت ایک معمر خاتون کو جسے مردہ قرار دے دیا گیا تھا، اچانک زندہ ہو گئیں، جس سے قبرستان میں موجود افراد خوفزدہ ہو کر ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔ دی مرر کے مطابق خاتون کو پالما کے جوآن مارچ ڈی بوینوولا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے کر تابوت میں منتقل کر دیا۔ بعد ازاں انہیں باڈی بیگ میں رکھ کر قبرستان پہنچایا گیا۔ تاہم جب قبرستان کا عملہ خاتون کو سپردِ خاک کرنے کی تیاری کر رہا تھا تو انہوں نے لاش کی حرکت اور انگلیوں میں جنبش محسوس کی، اس حیران کن منظر نے فوری طور پر تدفین روک دی گئی اور خاتون کو دوبارہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس واقعے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ڈاکٹروں نے خاتون کو غلطی سے مردہ کیسے قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فروری میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب ایک خاتون کو غذائی قلت کی وجہ سے مردہ قرار دیا گیا، لیکن 5 گھنٹے بعد وہ باڈی بیگ کے اندر حرکت کرتی ہوئی پائی گئی تھیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خاتون کو
پڑھیں:
عمران خان کی بہنوں کی پھرتیاں‘ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملنے پہنچ گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی پھرتیاں‘چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے ملاقات کے بعدسپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملنے پہنچ گئیں۔ پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس آف پاکستان کے چیمبر میں جانے سے روک دیا۔
سپریم کورٹ میں اس وقت ہلکی کشیدگی دیکھنے میں آئی جب پولیس نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف جانے سے روکا۔ پولیس حکام کے مطابق بغیر اجازت کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
اس موقع پر وکیل سردار لطیف کھوسہ نے مو ¿قف اختیار کیا کہ علیمہ بی بی سائلہ ہیں اور وہ بانی پی ٹی آئی کا خط چیف جسٹس کو دینا چاہتی ہیں، اس لیے انہیں آگے جانے دیا جائے۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ رجسٹرار آفس کے نمائندوں کی اجازت کے بغیر کسی کو آگے نہیں جانے دیا جا سکتا جبکہ چیف جسٹس کی عدالت بھی ختم ہو چکی ہے۔
اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ہمراہ پارٹی کی لیگل ٹیم بھی موجود تھی، جس کی سربراہی سردار لطیف کھوسہ اور انتظار پنجوتھا کر رہے تھے۔ اس سے قبل وہ جمعرات کواسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے بھی ملنے گئی تھیں، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کے کیس پر جلد سماعت کیلئے تحریک انصاف متحرک ہو گئی۔
چیف جسٹس سے ملاقات کرنے اور مقدمہ کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کے لیے علیمہ خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچی تھیں۔ ہائی کورٹ میں 190 ملین پاو ¿نڈز کیس میں سزا معطلی کے کیس کی سماعت جلد کرانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔