کراچی:

شہر قائد کے علاقے طارق روڈ کے قریب ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں لگژری گاڑی کے ڈرائیور نے کرتب کے دوران دو موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں دونوں افراد زخمی ہو گئے۔

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں سفید رنگ کی گاڑی میں سوار دو افراد دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور چلتی ٹریفک میں گاڑی کو چکر لگاتے ہوئے دکھائی دیتا ہے، اور اچانک اس کی رفتار بڑھا کر ڈرفٹنگ شروع کر دیتا ہے۔

اس دوران گاڑی کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار دونوں افراد زخمی ہو جاتے ہیں اور ان کی موٹر سائیکل گاڑی کے اگلے بمپر میں پھنس جاتی ہے۔

حادثے کے فوراً بعد گاڑی سوار دونوں افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم ابھی تک ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

 اس واقعے نے شہریوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل

پڑھیں:

ملتان:موٹر وے پر بس حادثہ ،ایک مسافر جاں بحق اور 4 شدید زخمی

 ملتان کے قریب موٹر وے پر بس حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔موٹروے ایم 5 پر بس صادق آباد سے لاہور آرہی تھی جو حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ ملتان کے قریب پیش آیا جب بس کا ڈرائیور اچانک اونگھنے کے باعث بس سے قابو نہ پا سکا اور وہ موٹروے سے نیچے اتر گئی۔ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے ۔ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کہ بس میں سوار دیگر مسافروں کی زندگی بچانے کے لئے فوری طور پر کارروائیاں کی گئیں اور امدادی ٹیموں نے صورتحال پر قابو پا لیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے پہلے لگژری PHEV پک اپ 6 BYD Shark کے حصول کیلئے بلنگ کا آغاز
  • بی ایم ڈبلیوگاڑیوں کے خریداروں کے لیے خوشخبری! قیمتوں میں لاکھوں کی کمی
  • کراچی، نیشنل ہائی وے پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، ڈرائیور گرفتار
  • کراچی: ملیر کورٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • اسرائیل میں ایک تیز رفتار کار فوجیوں پر چڑھ دوڑی
  • ملتان:موٹر وے پر بس حادثہ ،ایک مسافر جاں بحق اور 4 شدید زخمی
  •  نوجوان 2 گھنٹے تک موٹر سائیکل چلاتا رہا، پیٹرول ٹینک کے نیچے چھپا رہا زہریلا سانپ
  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • ڈبلیو ایچ او نے حفاظتی ٹیکوں سے متعلق پاکستان کے توسیعی پروگرام کے تحت800 میں سے 748 موٹر سائیکل تقسیم کر دیں
  • لاہور میں6ماہ کے دوران 6 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چوری اور چھیننے کی وارداتیں