پاکستان کے پہلے لگژری PHEV پک اپ 6 BYD Shark کے حصول کیلئے بلنگ کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (ارمان یوسف)2025-BYDپاکستان ۔ میگا موٹر کمپنی (MMC) نے ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی پلگ ان ہائبرڈ پک اپ BYD Shark 6 متعارف کرا دی ہے۔یہ گاڑی پاکستان کی مارکیٹ میں متعارف ہونے والی سب سے بڑی تیز ترین اور طاقتور خصوصیات کی حامل PHEV (پلگ ان ہائبر ڈالیکٹرک وہیکل )ہے جو مقامی آٹو انڈسٹری میں نئی جہت متعارف کرارہی ہے۔
بی وائی ڈی کی 6 Shark گاڑی مختلف زمینی حالات جیسے مٹی، برف اور ریت کے لیے الگ الگ سطح پر سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس کاCell-to-Chassis بیٹری سسٹم سخت راستوں پر حفاظت یقینی بناتا ہے، جبکہ اسکا مضبوط سپنشن نظام ہر سفرکو آرام دہ بناتا ہے۔ مزید یہ کہ اس میں (Vehicle-to-Load (V2L فیچر بھی ہے، جس سے گاڑی ایک موبائل پاور اسٹیشن بن جاتی ہے اور پھر اسے کیمپنگ ٹرپس، ہنگامی صورتحال یا کسی ٹول کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
شارک 6 گاڑی نہ صرف نہایت طاقتور ہے بلکہ یہ آرام دہ اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج بھی ہے۔ یہ گاڑی 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار صرف 5.

7 سیکنڈ میں حاصل کر سکتی ہے۔اس میں 1.5 لیٹرٹر بو چارجڈ پیٹرول انجن، 60 لیٹر کا فیول ٹینک اور دو الیکٹرک موٹر ز شامل ہیں، جو مجموعی طور پر 436 بارس پاور اور 650 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرتی ہیں۔ اسکی مجموعی ڈرائیونگ رینج 800 کلومیٹر ہے جس میں بجلی سے چلنے پر کارکردگی میں کسی کمی و بیشی کے بغیر 100 کلومیٹر مکمل الیکٹرک رینج (NEDC) کا فاصلہ شامل ہے۔
BYD پاکستان کے کنٹری ہیڈ لی جیان نے اس موقع پر کہا، ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان کی پہلی پلگ ان ہائبرڈ پک اپ متعارف کروا رہے ہیں۔ دو دہائیوں کی مسلسل جدت اور تحقیق و ترقی کے باعث BYD نے پلگ ان ہائبرڈ پک اپ PHEV ٹیکنالوجی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ہم اپنے پاکستانی صارفین کے اعتماد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے BYD کو پاکستان کی نمبر 1 نیوانرجی وہیکل برانڈ بنایا۔
بی وائی ڈی۔ ایم ایم سی کے نائب صدر دانش خالق نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، 6 BYD Shark صرف ایک نئی گاڑی نہیں، بلکہ نیوانر جی و بیکل (NEV) شعبے میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ یہ اس تصور کو ہی بدل دیتی ہے کہ ایک پک اپ کیسی ہونی چاہیے۔ طاقتور ہگزری اور ذہین Shark 6 ان لوگوں کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے جو ایڈونچر اور اسمارٹ لائف اسٹائل دونوں کو ترجیح دیتے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ کارکردگی ،افادیت اور کفایت شعاری کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔
حبکو کے سی ای او کامران کمال نے کہا، صارفین کو آرام دہ اور قابل رسائی سفر کی سہولت دینے کے لیے 6 BYD Shark جیسی PHEV گاڑیاں اضافی آسانی اور ذہنی سکون فراہم کرتی ہیں، چاہے طویل سفر ہی کیوں نہ ہو۔ اب نیو انرجی وہیکل (NEV) کے مالکان کسی بھی طرح کی رینج اینگزائٹی کے بغیر لمبے فاصلے کا سفر اعتماد کے ساتھ کر سکتے ہیں۔
حبکو گرین نے ملک بھر میں وسیع نیٹ ورک رکھنے والی بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (OMCS) کیساتھ شراکت داری کی ہے، تا کہ پاکستان بھر میں ایک مضبوط چارجنگ انفراسٹرکچر قائم کیا جا سکے۔ ہمارا ہدف ہے کہ اگلے سال کے اختتام تک لاہور۔ اسلام آباد موٹروے پر ہر 200 کلومیٹر کے فاصلے پر چار جنگ اسٹیشن نصب کیا جائے ۔
شارک 6 گاڑی میں BYD کی جدید (Dual Mode Super Hybrid Off-Road (DMO ٹیکنالوجی شامل ہے، یہ ٹیکنالوجی دو دہائی کی مسلسل تحقیق و ترقی کا ثمر ہے جو جدید الیکٹرک صلاحیتوں کو شاندار آف روڈ کارکردگی سے جوڑتی ہے۔
بی وائی ڈی کی 6 Shark اپنے کشادہ اندرونی حصے، آرام دہ نشتوں اور اعلی معیار کی فنشنگ کے ساتھ PHEV پک اپ کیٹیگری میں آرام و آسائش کا نیا معیار قائم کرتی ہے، جو اسے اپنی کلاس کا سب سے لگژری ڈرائیونگ ایکسپر یس بناتی ہے۔ اس میں وائس کمانڈ سے کنٹرول ہونے والا کاک پٹ، ذہین بریکنگ سسٹم، اور دیگر معاون ڈرائیونگ سہولیات موجود ہیں جو اسمارٹ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں نیا معیار قائم کرتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکمبوڈیا کیساتھ جھڑپیں، تھائی لینڈ نے اپنے 8سرحدی اضلاع میں مارشل لا نافذ کردیا ایلون مسک کا اسٹار لنک عالمی سطح پر خرابی کا شکار، سروس بند اب واٹس ایپ سے بھی پیسے کمائیں چین، تھیان ژو -9 کارگو خلائی جہاز اور خلائی اسٹیشن کمپلیکس کی ڈاکنگ مکمل کارگو جہاز نے مدار میں داخل ہونے کے بعد اپنی... امریکی محققین نے خون جمنے کی ذاتی تشخیص کے لیے نئی ڈیوائس ایجاد کرلی بھارت کی ڈرون ٹیکنالوجی میں خودکفالت کےلیے 23 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری مائیکروسافٹ نے پاکستان میں 25 سال بعد اپنے دفاتر بند کر دیے، وجہ کیا بنی؟ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

 پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار