کراچی؛ موٹر سائیکل سوار گاڑی سے ٹکرا کر پل سے گرکر جاں بحق، ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
کراچی:
نیپا پل پر دو روز قبل شام کے وقت خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
سی سی ٹی وی میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیز رفتار گاڑی غلط سمت سے پل پر چڑھ رہی ہوتی ہے کہ اسی دوران درست سمت سے موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرا جاتی ہے، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار پل سے گر جاتا ہے۔
پل سے گرنے کے فوراً بعد موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
حادثے کے بعد، گاڑی کے ڈرائیور کو عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے گاڑی ڈرائیور کے خلاف عزیز بھٹی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل سوار
پڑھیں:
مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار
اسلام آباد:پنجاب کی سینئر وزیر اور حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اور انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا اور ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی گاڑی میں موجود تھیں۔
مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایچ اے فیز 5 میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔
گاڑی کے حادثے میں مریم اورنگزیب کو آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔