اب گاڑی ، موٹرسائیکل کے نمبر مالک کے نام پرنمبرجاری ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کے نمبرزکے حوالے سے بڑافیصلہ کیا گیا ہے ، اب گاڑی کی بجائے مالک کے نام پرنمبرجاری ہوں گے۔پنجاب میں گاڑیاں یاموٹرسائیکلیں مالکان کے نام پررجسٹرڈہوں گی، ایکسائزحکام کے مطابق گاڑی ٹرانسفرکروانے کی صورت میں نمبرپلیٹ اتارکرپرانامالک ا پنے پاس رکھے گا ۔
(جاری ہے)
خریدارکونیانمبرالاٹ ہوگایا شرائط پوری کرنے کے بعد پہلے سے موجودخریدارکے پاس نمبرپلیٹ آویزاں کرسکے گا۔ نمبرپلیٹس ہولڈرز مرضی سے پرانانمبرسرنڈرکرکے نیانمبرنئی گاڑی کیلئے خرید سکیں گے۔نمبرپلیٹس کیٹگریز کے مطابق موٹرسائیکل اورگاڑی کوآویزاں کیاجاسکے گا،پرانی نمبرپلیٹس آویزاں کرنے پر500سی8ہزارتک اضافی فیس اداکرناہوگی۔نئے نظام بارے قوانین میں ترامیم ورولزبناکرسمری حکومت کوبھجوا دی گئی ہے اور اگلے ماہ کے پہلے ہفتے سے نئے نظام پر عملدرآمد شروع کردیا جائے گا،سکیورٹی ایشوز سے نمبرزکوگاڑی کی وجہ سے مالکان پرمنتقلی کی جارہی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اسلام آباد میں گاڑیوں کو ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد کے شہریوں کے لیے گاڑی کے کاغذات ساتھ رکھنے کی پریشانی ختم ہونے جا رہی ہے جب کہ اسلام آباد میں گاڑیوں کو ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ ایکسائز نے روایتی کارڈز اور فائلوں سے جان چھڑالی، مالک کو گاڑی کے کاغذات یا کارڈ ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں، گاڑی کی ڈیجیٹل بک مالک کے موبائل والٹ میں محفوظ ہوگی۔
ٹریفک چالان کی تمام تفصیلات بھی ڈیجیٹل بک میں دستیاب ہوں گی، ڈیجیٹل کارڈز شہر کے ڈیجیٹل پارکنگ پلازوں سے منسلک ہوں گے۔
پیسے نہ ہوں تب بھی پارکنگ پلازہ میں بلاخوف گاڑی کھڑی کریں، پارکنگ پلازہ کی فیس بھی گاڑی کی ڈیجیٹل کارڈ سے ادا ہوگی۔
ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم نے بھی ڈیجیٹل کارڈ کی تصدیق کی اور کہا کہ اب اسلام آباد میں گاڑیوں کے ڈیجیٹل کارڈ ہی چلیں گے، گاڑیوں کی ٹرانسفر کا عمل بھی ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے،
گاڑی ٹرانسفر کیلئے بائیو میٹرک تصدیق گھر بیٹھے موبائل پر ہوگی۔