اب گاڑی کی بجائے مالک کےنام پرنمبرجاری ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
علی ساہی:گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کےنمبرزکےحوالےسےبڑافیصلہ، اب گاڑی کونمبرجاری نہیں ہوگابلکہ مالک کےنام پرنمبرجاری ہونگے۔
پنجاب میں جتنی گاڑیاں یاموٹرسائیکلیں رجسٹرڈہونگی مالکان کےنام پررجسٹرڈہونگی، ایکسائزحکام کے مطابق گاڑی ٹرانسفرکروانیکی صورت میں نمبرپلیٹ اتارکرپرانامالک اپنےپاس رکھےگا۔
خریدارکونیانمبرالاٹ ہوگایاپہلےسےموجودخریدارکےپاس نمبرپلیٹ آویزاں کرسکےگا، نمبرپلیٹس ہولڈرز مرضی سےپرانانمبرسرنڈرکرکےنیانمبرنئی گاڑی کیلئےخرید سکیں گے۔
جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان
نمبرپلیٹس کیٹگریز کے مطابق موٹرسائیکل اورگاڑی کوآویزاں کیاجاسکےگا،پرانی نمبرپلیٹس آویزاں کرنےپرمعمولی500سے8ہزارتک اضافی فیس اداکرناہوگی۔
نئےنظام بارےقوانین میں ترامیم ورولزبناکرسمری حکومت کوبھجوا دی گئی ،اگلے ماہ کے پہلے ہفتے سے نئے نظام پر عملدرآمد شروع کردیا جائے گا،سکیورٹی ایشوز سےنمبرزکوگاڑی کی وجہ سےمالکان پرمنتقلی کی جارہی ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس، عمران خان ویڈیو لنک پر پیش ہونگے
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے کر نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی پیش ہونگے جب کہ عمران خان کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی قیادت جانتی ہے کہ عمران خان کے بیان عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کے کیخلاف ہیں: کوثر کاظمی
مزید :