نامعلوم موٹرسائیکل سوارکی کھڑی گاڑی میں موجود فیملی سے واردات
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے علاقے میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے کھڑی گاڑی میں موجود فیملی کو لوٹ لیا۔
ہربنس پورہ میں ڈاکو نے اسلحے کے زور پر 20 لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی اورطلائی زیورات لوٹ لیے۔ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگرذرائع کی مدد سے گردونواح میں ٹریس کیا جا رہا ہے۔
متاثرہ شہری آصف خان کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے ہربنس پورہ پولیس کو فوری ملزم ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم جلد پولیس کی گرفت میں ہو گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: شادی میں ہوائی فائرنگ، چھت پر کھڑی خاتون جاں بحق
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر الیون ڈی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔
ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر چھت پر کھڑی خاتون جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت لائبہ کے نام سے ہوئی ہے۔
لیاری: اندھی گولی سے 1 شخص زخمیقصور پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گولی لگنے سے زخمی شخص کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔