کورنگی میں تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق‘خاتون زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات کے دوران6 افراد جاں بحق ہوگئے، دیگر واقعات میں خاتون سمیت 6افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹائون تھانے کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبرکوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ سعید اللہ اور زخمی خاتون کی شناخت 40 سالہ رحیمہ کے نام سے کی گئی۔ حادثے میں جاں بحق شخص اور زخمی خاتون میاں بیوی ہیں اور کوسٹ گارڈ چورنگی کے رہائشی ہیں۔ حادثہ سندھ سالٹ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی کی ٹکر کے باعث پیش آیا، حادثے میں گاڑی اور ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔ ادھر ملیر میں میمن گوٹھ روڈ پر حادثے میں ایک شخص شاہ نواز جاںبحق ہوگیا جبکہ شدید زخمی کی شناخت شاہ نور کے نام سے ہوئی۔ لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دونوں شہری دُر محمد گوٹھ ملیر کے رہائشی ہیں، واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے میمن گوٹھ روڈ کو بند کرکے احتجاج بھی کیا جبکہ اسٹیل ٹائون تھانے کی حدود گلشن حدید فیزون الجنت شادی ہال کے قریب ٹریفک حادثے میں 35سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔ متوفی کی تا حال شناخت نہ ہوسکی۔ متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیزبرآمد نہیں ہو ئی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن ہوسکے۔ اسی طرح کورنگی گودام چورنگی لائسنس برانچ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 45سالہ حسین بخش ولد محرم علی جاں بحق ہوگیا ۔جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود اورنگی ٹاون سیکٹر 1D شیشہ چوک اعوان ہسپتال کے قریب گھر سے پھندا لگی45سالہ محمد عارف ولد رفیع الدین کی پھندا لگی لاش ملی ،متوفی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ کاٹھور لنک روڈ تھانہ میمن گوٹھ کی حدود سے لاش ملی وجہ موت نامعلوم جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ایدھی سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کیا جا رہا ہے ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی شناخت کے قریب کی لاش
پڑھیں:
کینٹکی، کارگو طیارہ رہائشی عمارتوں پر گر گیا؛ ہلاکتیں 7 ؛ 11 زخمی
کینٹکی(ویب ڈیسک )امریکی ریاست کینٹکی کے لوئس ول ایئرپورٹ کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جب ایک کارگو طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔
اس حادثے کے نتیجے میں کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
حادثے میں طیارے میں موجود دو پائلٹس اور ایک معاون بری طرح جل کر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ جہاں طیارہ گرا وہاں خوفناک آگ نے کم از کم 6 مزید افراد کی جان لے لی۔
جن عمارتوں پر طیارہ گرا وہ جل کر خاکستر ہوگئیں اور اس میں جھلس کر 11 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں سے 3 کی حالت نازک ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کارگو طیارہ لوئس ول ایئرپورٹ سے اُڑان بھرنے کے بعد ایک شدید حادثے کا شکار ہوگیا طیارے میں 2 لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن موجود تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ لگی جس کے نتیجے میں حادثے کی جگہ پر دھوئیں اور شعلوں کے بادل نظر آ رہے ہیں۔
مقامی پولیس نے زخمی ہونے والے افراد کی تصدیق کی ہے، جبکہ آگ بجھانے اور ریسکیو کا عمل جاری ہے۔ امریکی نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیئر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے رہائشیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس حادثے میں پائلٹس عملے اور دیگر متاثرین کے لیے دعا کریں۔
گورنر نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ براہ کرم پائلٹس عملے اور ہر اس شخص کے لیے دعا کریں جو اس حادثے سے متاثر ہوا ہے، ہم جلد مزید معلومات فراہم کریں گے۔