Jang News:
2025-09-19@06:39:55 GMT
کراچی: گلبائی پُل پر گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے گلبائی پُل پر گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت واجد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔
لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
رکن اسمبلی کی گاڑی حادثے کا شکار، گل ابراہیم ساتھیوں سمیت زخمی
اپردیر(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع اپردیر میں ایم پی اے گل ابراہیم گاڑی گاڑی کھائی میں گرگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں رکن خیبرپختونخوا اسمبلی گل ابراہیم 5 ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال دیر منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔