کراچی: کارساز پر کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
کراچی میں کارساز روڈ پر کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی فرار ہونے لگی مگر ٹائر برسٹ ہوگیا تھا، اس دوران مشتعل شہریوں نے ٹکر مارنے والی گاڑی کو روک لیا اور اس میں سوار ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی میں 4 افراد سوار تھے، تین فرار ہوگئے۔شارع فیصل پر مشتعل افراد نے ٹکر مارنے والی گاڑی پر توڑ پھوڑ کی، اس دوران ٹریفک جام ہوگیا۔
اس موقع پر مشتعل شہریوں نے مطالبہ کیا کہ کار سوار کو ہمارے حوالے کیا جائے۔
اس واقعہ کے عینی شاہد کے مطابق دو کاریں ایئرپورٹ کی طرف سے ریس لگاتی آ رہی تھیں، کارساز کے مقام پر سفید کار نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری۔
یہ بھی پڑھیے کراچی : ٹریفک حادثے میں جابحق میاں،بیوی کے لواحقین کا بیان سامنے آگیا کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے مزید ایک شہری جاں بحقعینی شاہد نے مزید بتایا کہ واقعہ کی جگہ پر کار کی ٹکر سے بچنے والی فیملی بھی موجود تھی۔
عینی شاہد کے مطابق کار نے میرے سامنے موٹرسائیکل سوار مرد اور خاتون کو ٹکر ماری، میں بیوی بچوں کیساتھ گزر رہا تھا، ہم کار سے بال بال بچے۔
دریں اثنا پولیس کا کہنا ہے کہ کار کے ڈرائیور کو تھانے منتقل کردیا گیا، صورتحال کو کنڑول کرلیا گیا ہے، نفری موقع پر موجود ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: 4 سال قبل چوری ہوئی موٹرسائیکل کا ای چالان مالک کو بھیج دیا گیا
کراچی میں ایک شہری کی چار سال قبل ٹیپو سلطان روڈ سے چوری ہوئی موٹرسائیکل کا ای چالان اس کے پاس پہنچ گیا۔ مالک کے مطابق، موٹرسائیکل کی چوری کی انٹری پہلے ہی ٹیپو سلطان تھانے میں کروا دی گئی تھی۔
ای چالان میں بتایا گیا کہ 27 اکتوبر کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ شہر میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد دستی چالان کا سلسلہ مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق، آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ 27 اکتوبر سے یہ سہولت باقاعدہ نافذ ہو گئی ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ روڈ سیفٹی یقینی بنانے کے لیے کراچی ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کا قیام ضروری ہے۔