گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان ہوشیار! 5 نئے سخت ترین ٹریفک قوانین نافذ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) ٹریفک پولیس نے بڑی تبدیلی کرتے ہوئے پانچ نئے سخت ترین قوانین نافذ کردیے گئے، جس کے تحت اب چالان کی بجائے براہ راست گرفتار کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے نئے سخت ترین قوانین نافذ کردیئے ، جس کے تحت ٹریفک خلاف ورزی پر اب چالان کی بجائے براہ راست گرفتار کیا جائے گا یا ایف آئی آر درج ہوگی۔
نابالغ ڈرائیورز کے خلاف نہ صرف کارروائی ہوگی بلکہ ان کے والدین کو بھی قانونی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
اگر کوئی نابالغ بچہ گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا تو والدین کو بھی سزا یا جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اس کے علاوہ لاپرواہ ڈرائیونگ، تیز رفتاری، غیر ضروری اوورٹیکنگ اور خطرناک انداز میں ڈرائیونگ پرکوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ہر خلاف ورزی کا ڈیجیٹل ریکارڈ محفوظ کیا جائے گا، جو مستقبل میں قانونی کارروائی یا ملازمتوں کے لیے رکاوٹ بن سکتا ہے اور اگر کسی شہری کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج ہو گئی تو وہ آئندہ کسی بھی سرکاری ادارے یا پولیس میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ان نئے قوانین کا مقصد نہ صرف ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا ہے بلکہ شہریوں میں احساسِ ذمہ داری پیدا کرنا بھی ہے، سب سے اہم خلاف ورزیوں میں ون وے کی خلاف ورزی شامل ہے، جس پر اب تک 536 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں : چین نے پاکستان کو J35A طیاروں کی فراہمی تیز کردی، 50 فیصد رعایت کی پیشکش
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ون وے خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 249 مقدمات درج
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
ترجمان کے مطابق اب تک 249 مقدمات درج جبکہ 743 گاڑیاں اور موٹر سائیکل مختلف تھانوں میں بند کی جا چکی ہیں۔
پیر کے روز بھی کریک ڈاؤن کے دوران 66 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ 141 گاڑیاں اور موٹر سائیکل تھانوں میں بند کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیے: رانگ وے ڈرائیونگ کو جرم سمجھا جائے گا، اسلام آباد پولیس نے بڑے کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کا کہنا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان کو بھی خطرے میں ڈالتی ہے، اسی لیے اس کی روک تھام کے لیے سوشل میڈیا پر آگاہی مہم بھی جاری ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس جان لیوا ٹریفک وائلیشن سے اجتناب کریں۔ سی ٹی او نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران ہر وقت سڑکوں پر موجود ہیں اور یہ کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس ڈرائیونگ کریک ڈاون