پولیو کے خلاف قومی مہم 26 مئی سے شروع ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
زاہد چودھری :26 مئی سے سال 2025 کی تیسری قومی پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔مہم کے دوران 2 کروڑ 23 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ عدیل تصور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر کے 36 اضلاع سے محکمہ صحت کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
عدیل تصور نے ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کی تربیت بروقت مکمل کی جائے۔غیر تربیت یافتہ ٹیموں کو مہم میں شامل نہ کیا جائے۔گزشتہ مہم میں ویکسین سے محروم بچوں کو فالو اپ کیا جائے۔اضلاع کو چیلنجز چھپانے کے بجائے سامنے لانے کی ہدایت دی گئی۔کوائف کی ہیر پھیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ویکسین کی کولڈ چین کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔
خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی
انسداد پولیو مہم کے سربراہ نے تمام اضلاع کو مہم کی کامیابی کے لیے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دنیا بھر میں آج انسداد بدعنوانی کا دن منایا جارہا ہے
ویب ڈیسک :معاشروں کو کرپشن سے پاک کرنے کاعزم، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی انسداد بدعنوانی کا دن منایا جارہا ہے۔
انسداد بدعنوانی کا دن منانے کا مقصد بدعنوانی کے خاتمے کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے، بلاتفریق احتساب کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، کرپشن کسی بھی معاشرے کی بنیادوں کو کمزور کر دیتی ہے۔
انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے کا مقصد معاشروں کو کرپشن سے پاک کر نے کا عزم ہے، پہلا ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے 9 دسمبر 2004ء کومیکسیکو میں منایا گیا تھا۔
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
اقوام متحدہ نے سال 2025ء کا موضوع ’’اچھے کل کیلئے بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کے ساتھ متحد ہونا‘‘ قرار دیا ہے، کرپشن کسی بھی معاشرے کی بنیادوں کو کمزور کر دیتی ہے، ترقی، انصاف اوراعتماد کا نظام اسی وقت قائم رہ سکتا ہے جب بدعنوانی کے خلاف مؤثر اقدام کئے جائیں۔
بدعنوانی کے بڑھتے ناسور کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ اب بدعنوانی کے مرتکب ہو کر شرمندگی بھی محسوس نہیں کرتے بلکہ اس پر فخر کرتے ہیں، رشوت کو حق اور ملاوٹ کو کاروبار سمجھ لیا گیا ہے، پاکستان میں دیانت، خدمت اور شفافیت کے اصولوں کو اپنا لیا جائے تو ملک سےکرپشن کا خاتمہ ممکن ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان