اسلام آباد میں پیسے کے نشے میں دھت خاتون نے موٹر سائیکل سوار کو تشدد کانشانہ بنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں آئے روز تشدد کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جن میں بااثر افراد کے اہل خانہ غریب افراد پر دن دیہاڑے ظلم ڈھاتے ہیں لیکن ان کیخلاف قانون حرکت میں آنے کی تو دور کی بات ہے ان غریبوں کی تھانے کچہریوں میں فریاد سننے والا بھی کوئی نہیں ایسا ہی واقعہ اسلام آباد میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔
View this post on InstagramA post shared by Pakistan Observer (@pakobserver)
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ٹریک سوٹ میں ملبوس ایک خاتون مسلسل موٹر سائیکل سوار شخص کو نہ صرف غلیظ گالیاں دے رہی بلکہ تشدد کا نشانہ بھی بنا رہی ہے لیکن وہ موٹر سائیکل انتہائی صبر اور تحمل سے اس بے عزتی کو برداشت کر رہاہے کیونکہ اگر اس نے کوئی جواب دیا تو مقدمہ اسی کے خلاف درج ہو گاجبکہ یہ بااثر خاتون نہ جانے اس غریب موٹر سائیکل پر کس کس دفعہ کے تحت مقدمات درج کروا دے گی ۔
5ہزار سے زیادہ لوگ گرفتار ہوئے،103کو فوجی تحویل میں بھیجا گیا،کیا ان پر بھی وہی چارجز آئے جو فوجی تحویل والوں پر آئے؟ جسٹس مسرت ہلالی
یہ واقعہ دراصل اسلام آباد میں پولی کلینک ہسپتال کے قریب پیش آیا جس میں بائیکیا چلانے والے نوجوان کی موٹر سائیکل انتہائی معمولی انداز میں گاڑی کے ساتھ لگی جس سے گاڑی کا بظاہر کوئی نقصان بھی نہیں ہوا لیکن پیسے کے نشے میں دھت خاتون نے گاڑی سے اتر کر اس پر تشدد شروع کر دیا جبکہ قریب کھڑے لوگ بھی تماشہ دیکھتے رہے کیونکہ ہر کسی کومعلوم ہے کہ اس کے درمیان میں آنے کا نتیجہ کیا ہوگا کیونکہ پولیس شہریوں کے تحفظ کیلئے نہیں بلکہ امیروں اور بااثر افراد کے گھر کی چوکیدار بنی ہوئی ہے ۔
اس نامعلوم خاتون نے بائیک رائیڈر کی موٹر سائیکل کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی کی جبکہ چلاتی رہی کہ ’ ’میری گاڑی تم سے اور تمہاری موٹر سائیکل سے زیادہ قیمتی ہے ‘‘ ۔
پچھلے مالی سال میں حکومتی ملکیتی اداروں کا اوسط خسارہ 851 ارب روپے رہا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل اسلام ا باد
پڑھیں:
شہباز شریف بلوچستان میں موٹر وے کا افتتاح ضرور کرینگے، بنے گی نہیں: مفتاح اسماعیل
اسلام آباد (آئی این پی )عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دور میں بلوچستان میں سڑک مکمل نہیں ہو سکے گی۔ایک انٹرویو میں مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میں یقین سے کہتا ہوں شہباز شریف دور میں بلوچستان کی سڑک پر کام مکمل نہیں ہوگا۔ وہ سڑک کا افتتاح ضرور کر دینگے لیکن اپنے دور میں سڑک مکمل ہوتے نہیں دیکھ سکیں گے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرولیم لیوی لگا رہی ہے۔ بلوچستان کا بہانا بنا کر ٹیکس بڑھانا اچھی بات نہیں ہے۔ سڑک دوسرے پیسوں سے بھی بن سکتی تھی۔ حکومت چاہتی تو اپنے پیسوں سے بھی بلوچستان میں سڑکیں بنا سکتی تھی۔رہنما عوام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ حکومت نے پنجاب میں 8 واں موٹر وے بنایا، لیکن سندھ اور بلوچستان میں بنانا ضروری نہیں سمجھا۔ اس نے اب تک جتنے بھی موٹر وے بنائے تو اس کے لیے لیوی کی ضرورت نہیں پڑی لیکن بلوچستان میں موٹر وے بنانے کے لیے لیوی لگانا پڑے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سڑک بنانے کا بہانا بنایاگیا ہے اس پر ابھی کوئی کام نہیں ہوا۔ حکومت بلوچستان کے لیے سنجیدہ ہوتی تو رہنما وہاں مسائل حل کرنے جاتے۔ حقیقت یہ ہے کہ بلوچستان کبھی بھی مسلم لیگ ن کی ترجیح نہیں رہا ہے۔مفتاح اسماعیل نے کینال ایشو پر کہا کہ یہ معاملہ ٹیکنیکل سے زیادہ اعتماد کا بن گیا ہے۔ فریقین میں اعتماد کا فقدان ہے کہ کوئی صوبہ کسی دوسرے صوبے کا پانی نہ لے لے۔ان کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ چولستان میں فارمنگ کے لیے سیلاب کا پانی استعمال کیا جائے گا جب کہ سندھ کو خدشہ ہے کہ سیلاب ہر سال تو نہیں آتا، اس لیے ان کا پانی کاٹا جائے گا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ قوم پرست جماعتوں نے احتجاج کیا ہے تو پی پی کو پریشانی لاحق ہو گئی ہے۔