سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی نے ایک اور زندگی نگل لی ،موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا، ایک شخص ہلاک ، بیوی اور 2 زخمی، سخی پیر تھانے کی حدور بابا فرید پلازہ کے قریب کچرا اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر موٹر سائیکل پر سوار عمران بھٹی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ عنبر ین زوجہ عمران،8سالہ اریبہ اور9سالہ حسین ولد عمران بھٹی زخمی ہوگئے ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سخی پیر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا ،پولیس نے سندھ سالڈ ویسٹ کی کچرا اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے پیش آیا، پولیس حادثہ کی انکوائری کررہی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور: مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، ذرائع
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور میں حادثہ پیش آیا ہے۔
قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں مریم اورنگزیب کی آنکھ پر چوٹ آئی۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں مریم اورنگزیب کی گاڑی سمیت چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں، گاڑی میں مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب بھی موجود تھیں۔