گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان ہوشیار! سخت ترین ٹریفک قوانین نافذ
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی : گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان ہوشیار ہوجائیں ، شہر قائد میں سخت ترین ٹریفک قوانین نافذ کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک کے سخت ترین قوانین کا نفاذ کردیا گیا ،اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرپانچ ہزارسے پانچ لاکھ تک جرمانےہوں گے جبکہ شناختی کارڈ بھی بلاک کردیا جائے گا۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ اب قوانین کی خلاف ورزی پر پیسے دو جان چھڑاو والا سسٹم نہیں چلے گا اور جدید کیمروں کی مدد سے پیپر لیس سسٹم کے تحت چالان گھر تک پہنچائیں گے۔
پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ موٹر بائیک کے لیے پانچ ہزار، کار کے لیے دس ہزار، بسوں کے لیے پندرہ ہزار، اور بڑی گاڑیوں ہیوی ٹریفک کےلیے بیس ہزار روپے کےجرمانوں کی تجویز دی گئی ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ تقریباً 7 ہزار ہیوی گاڑیوں میں ٹریکر لگ چکے ہیں، ہیوی ٹریفک کا کنٹرول ہمارے پاس ہوگا تو انہیں مانیٹرکریں گے، ہیوی ٹریفک میں ڈیش کیم بھی لگیں گے۔
انھوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس نے سختی کی ہے، ہیوی ٹریفک کے چالان ہورہےہیں، ہیوی گاڑی میں سیف گارڈ لگوانے میں 7سے 10 دن لگ جاتے ہیں۔
پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ جب قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہےتوجرمانہ لگایا جاتا ہے، زائد جرمانوں کا مقصد قوانین پر عملدرآمد کروانا ہوتا ہے، کالے شیشے، پیلی بتی اور فینسی نمبرپلیٹ اتاردی جائے تو پھر لوگ لگوالیتے ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے مزید بتایا کہ سیف گارڈز اور ٹریکرز سمیت دیگر اقدامات کیلئے 3 مہینے دیے ہیں، جرمانےکی رقم زیادہ ہوگی تو پھرلوگ قانون پرعمل کریں گے۔
مزیدپڑھیں:یو اے ای کی پاکستان کو بڑی پیشکش
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہیوی ٹریفک
پڑھیں:
کراچی، بنارس پل پر سوزوکی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ایک شخص جھلس کر زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے بنارس پل پر ایک سوزوکی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق جھلسنے والے شخص کی شناخت 24 سالہ ندیم نواز ولد حق نواز کے طور پر ہوئی ہے، جسے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم عینی شاہدین کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر گاڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔
فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔