ٹریفک پولیس پنجاب نے ماہ اپریل کی ڈرائیونگ لائسنس کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا ء کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبہ بھر میں7 لاکھ 29 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا، 2 لاکھ 45ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے جبکہ 1 لاکھ 60 شہریوں نے لرننگ پرمٹ کی تجدید کروائی ۔ ترجمان کے مطابق  2لاکھ 63 ہزار سے زائد شہریوں نئے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،53ہزار ریگولر جبکہ769 انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کی تجدید بھی کی گئی۔ 4 ہزار 389 شہریوں کو انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، 2ہزار 400 شہریوں نے ڈوپلیکیٹ لائسنس ، 98 ہزار 600 سے زائد شہریوں نے گھر بیٹھے جدید ان لائن لائسنسنگ پورٹل سے استفادہ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزافا ران بیگ نے کہا کہ صوبہ بھر میں موٹر سائیکل سواروں کو ایک ہی روز میں لرنر اور ریگولر لائسنس کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ صوبہ بھر میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف  مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی و موٹر سائیکل چلانا جرم ہے،بھاری جرمانوں اور قانونی کاروائیوں سے بچنے کے لئے شہری فوری اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹر آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ہزار سے زائد شہریوں سے زائد شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس

پڑھیں:

کراچی، پولیس کی وردی پہنے ملزمان نے جانور خریدنے جانیوالے قصابوں سے 95 لاکھ لوٹ لئے

واردات کے چند سیکنڈ بعد ہی ایک سیاہ رنگ کی ویگو میں سوار اے ایس آئی موقع پر پہنچا اور پوچھا کہ لٹ گئے، جب انہوں نے ہاں کہا اور نشاندہی کی کہ وہ ملزمان کی گاڑی جا رہی ہے، جس پر وہ سیاہ ویگو ملزمان کی گاڑی کے تعاقب میں چلی گئی اور پھر واپس نہیں آئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں میرپورخاص جانوروں کی خریداری کیلئے جانے والے ایک درجن سے زائد قصابوں کو مسلح ملزمان نے سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب روک کر 95 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ گڈاپ سٹی تھانے میں درج کر لیا، مدعی مقدمہ فرحان نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ وہ دیگر قصاب ساتھیوں کے ہمراہ جانوروں کی خریداری کیلئے میرپورخاص مویشی منڈی جا رہے تھے۔ شب 2 بجکر 45 منٹ پر ہم سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قرب ہائی ایس میں سوار ہو کر جا رہے تھے کہ اچانک ایک سفید رنگ کی ویگر گاڑی آئی اور سائیڈ دیکر ہمارے گاڑی کو روکا اور اس میں سے 8 افراد اترے، جس میں سے چار سفید رنگ کے شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے اور دیگر چار افراد سیاہ رنگ کی شرٹ اور خاکی رنگ کی پینٹ پہنے ہوئے تھے، ایک شخص کے پاس پڑا اسلحہ اور دیگر کے پاس پستول تھے۔ فرحان نے بتایا کہ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا اس سے 10 لاکھ 25 ہزار روپے نقد، قصاب احمر رضا سے 10 لاکھ 80 ہزار روپے، محمد اسلام سے 6 لاکھ روپے، حامد سرور سے 8 لاکھ 26 ہزار روپے، بابر عالم سے 3 لاکھ 45 ہزار روپے، اشرف قریشی سے 2 لاکھ 20 ہزار روپے، حسن سے 17 ہزار، سلمان سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے، حمزہ اشرف سے 4 لاکھ روپے، محمد وسیم سے 10 لاکھ 20 ہزار روپے، محمد طاہر سے 10 لاکھ 25 ہزار روپے، جمیل سے 3 لاکھ 80 ہزار روپے، افسر جاوید سے 2 لاکھ  روپے، محمد کاشف سے 2 لاکھ 25 ہزار روپے، محمد علی سے 5 لاکھ روپے موبائل فون، محمد رضا سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے اور ڈرائیو احسان علی سے 19 ہزار روپے لو ٹ کر فرار ہوگئے۔

مدعی فرحان اور دیگر قصابوں نے بتایا کہ ہم ہر ہفتے جانوروں کی خریداری کیلئے میرپورخاص جاتے ہیں اور گاڑی اڈے کے منیجر گلزار سے بذریعہ فون بک کراتے ہیں، واردات میں ملوث 4 افراد پولیس کے یونیفارم میں ملبوس تھے، جس کے بارے میں انہوں نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے اپنے بیان میں ڈیوٹی افسر اے ایس آئی لیاقت علی کو بتایا تھا، تاہم انہوں نے یہ چیز ایف آئی آر میں درج نہیں کی۔ انہوں نے بتایا کہ واردات کے چند سیکنڈ بعد ہی ایک سیاہ رنگ کی ویگو میں سوار اے ایس آئی موقع پر پہنچا اور پوچھا کہ لٹ گئے، جب انہوں نے ہاں کہا اور نشاندہی کی کہ وہ ملزمان کی گاڑی جا رہی ہے، جس پر وہ سیاہ ویگو ملزمان کی گاڑی کے تعاقب میں چلی گئی اور پھر واپس نہیں آئی، اسی دوران مددگار 15 کی موبائل بھی موقع پر پہنچ گئی اور بتایا کہ آپ کی طرف سے کال کی گئی ہے، جبکہ ہمارے تو سارے موبائل ملزمان لوٹ کر لے گئے تھے، ہم میں سے کسی نے 15 پر اطلاع نہیں کی۔ مدعی نے کہا کہ پولیس نے جو تیزی دکھائی ہے وہ ایک سوالیہ نشان ہے، متاثرہ افراد نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر واقعہ کا نوٹس لیں اور واردات میں جو بھی ملوث ہے اسے فوری طور پر گرفتار کر کے ان کی لوٹی گئی رقم اور دیگر سامان واپس دلوائیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایڈیشنل ڈی جی کی حسن ابدال میں دبنگ کارروائیاں، 6 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے عائد
  • شارجہ چلڈرن ریڈنگ فیسٹیول 2025 اختتام پذیر، 167 ممالک سے ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کی شرکت
  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر
  • کے پی میں 600 معدنیات کی لیز جاری نہ ہونے سے سالانہ ایک ارب روپے کا نقصان
  • غزہ کا جان لیوا محاصرہ جاری، 2 لاکھ 90,000 بچے موت کے دہانے پر
  • وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں سے متعلق بڑا فیصلہ، آرڈیننس جاری
  • کراچی: مذہبی سیاسی جماعتوں کیجانب سے ملین مارچ، ٹریفک پلان جاری
  • جاپان میں 5 لاکھ 25 ہزار سے زائد خالی آسامیاں، پاکستانی افرادی قوت کے لیے بڑی خوشخبری
  • کراچی، پولیس کی وردی پہنے ملزمان نے جانور خریدنے جانیوالے قصابوں سے 95 لاکھ لوٹ لئے