منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 86 فٹ بلند، اضافہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1136.30 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جو ڈیڈ لیول 1050 فٹ سے، 86 فٹ بلند ہے۔
واپڈا حکام کے مطابق، منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ حد 1242 فٹ ہے جبکہ آج کا قابل استعمال ذخیرہ 12 لاکھ 13 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بارشیں نہ ہونے کے اثرات، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی
ڈیم میں پانی کی آمد 44 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو زراعت اور توانائی کے لیے خوش آئند ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان پانی ڈیڈ لیول منگلا ڈیم واپڈا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پانی ڈیڈ لیول منگلا ڈیم واپڈا منگلا ڈیم میں پانی ڈیم میں پانی کی ڈیڈ لیول
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :