لاہور: گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، دو پولیس اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
لاہورکے علاقے تھانہ ڈیفنس بی میں گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کےمطابق حادثے میں زخمی ہونے والے محرر ارسلان کی حالت سر میں چوٹ لگنے کے باعث نازک ہے اور اس کو طبی امداد لے لیے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حادثے میں وائرلیس آپریٹر دانیال ذیشان کو بھی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ گاڑی کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
موٹروے پر پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 اہلکار جاں بحق
فیصل آباد (ویب ڈیسک) موٹروے پر پولیس کی وین ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے قریب موٹروے پر پیش آیا، حادثے میں جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کا تعلق ملتان پولیس سے ہے۔
پولیس اہلکار لاہور میں میچ سکیورٹی کی ڈیوٹی کے بعد واپس آ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے، جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔