موٹرسائیکل سوار نوجوان کی ہلاکت پر مشتعل شہریوں نے ٹینکر کو آگ لگادی ، ڈرائیور فرار
بلدیہ میں مزداکی ٹکر سے بچہ جاں بحق ، پولیس نے گاڑی تحویل میں لے لی ،مقدمہ درج

شہر میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود میں میٹرو کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 19 سالہ محمد حارث ولد محمد سلیم موقع پر جاں بحق جبکہ 18 سالہ احمد ولد محمد اکبر شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق میرپور خاص سے تھا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے ٹینکر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اتحاد ٹاؤن میں 10 سالہ بچے کو مزدا نے کچل دیا ،دوسری جانب اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود بلدیہ قائم خانی کالونی میں مسافر مزدا کی ٹکر سے 10 سالہ راہگیر بچہ حسین ولد غلام حیدر جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے مزدا کو جلانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ اسکیم 33 میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شہری شدید زخمی اسکیم 33 گلشن کنیز فاطمہ سوسائٹی کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد موٹرسائیکل سے جا ٹکرائی، جس سے موٹرسائیکل سوار شہری شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے پولیس نے کے بعد میں لے

پڑھیں:

اسلام آباد: ہاؤسنگ سوسائٹی کے نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش تیسرے روز میں داخل

اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کی تلاش تیسرے روز میں داخل ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی کا بونٹ اور دروازہ دریائے سواں پُل کے نیچے سے مل گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی اور ان کی بیٹی کے مل جانے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا، یہ دونوں لوگ 22 جولائی صبح سوا 8 بجے گھر سے نکلتے ہی تیز پانی میں گاڑی سمیت بہہ گئے تھے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل گاڑی کا بمپر اور سائیڈ مرر امدادی ٹیموں کو ملا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • چلاس: تاریخی لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سیاحتی مقام فیری میڈوز کا ٹریک بند ہوگیا
  • اسرائیل میں ایک تیز رفتار کار فوجیوں پر چڑھ دوڑی
  • شوہر تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا
  • اسلام آباد: گاڑی سمیت بہنے والے کرنل (ر) اسحاق کی نعش مل گئی، بیٹی کی تلاش جاری
  • ڈی ایچ اے کے سیلابی پانی میں کار سمیت بہہ جانیوالے ریٹائرڈ کرنل کی لاش مل گئی
  • اسلام آباد میں سیلابی ریلے میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش مل گئی، بیٹی کی تلاش جاری 
  • اسلام آباد: ہاؤسنگ سوسائٹی کے نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش تیسرے روز میں داخل
  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • کراچی، سڑکوں پر موت کا رقص جاری، ٹریلر کی زد میں آ کر پاک بحریہ کا اہلکار جان بحق
  • اسلام کے لبادے میں چھپے فتنوں کو حکومت لگام دے، شاداب رضا نقشبندی