کراچی: مختلف حادثات میں 4 افراد کی جان چلی گئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
کراچی میں چند گھنٹوں کے درمیان مختلف حادثات میں 4 افراد کی جان چلی گئی۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان نشاط پر ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے آن لان فوڈ ڈیلیوری کا موٹرسائیکل رائیڈر مرتضیٰ جاں بحق ہوگیا۔
گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
تین تلوار کے قریب کارکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارجاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ۔
جام صادق پل اور کارساز کے قریب بھی حادثات میں 2 موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوگئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی:تھانہ مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ہفتے قبل اسکول وین ڈرائیور کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان راولپنڈی پولییس کے مطابق زیرِ حراست ملزم وین میں سفر کرنے والی طالبات کو ہراساں کرتا تھا، وین ڈرائیور کے روکنے پر اس نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔
واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو کر روپوش ہوگیا تھا تاہم پولیس نے جدید طریقہ تفتیش اور شواہد کی بنیاد پر اسے گرفتار کرلیا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔