کراچی، نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق، مرد شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا سیمنز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ مرد شدید زخمی ہوگیا ، دونوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔
متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا ، چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفیہ اور زخمی کی شناخت نہیں ہو سکی۔
خاتون کی عمر 50 جبکہ مرد کی عمر 60 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے جبکہ حادثے کا شکار خاتون اور مرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنھیں نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری تھی تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: بی آر بی نہر میں چھلانگ لگانیوالی لڑکی کو ڈولفن اہلکار نے بچا لیا
بی آر بی نہر—فائل فوٹولاہور کے علاقے باٹا پور کے قریب بی آر بی نہر میں چھلانگ لگانے والی لڑکی کو ڈولفن اہلکار نے بچا لیا۔
فیصل آباد کے قریب جڑانوالہ ریسکیو اسٹیشن پر خاتون نے 3 بیٹیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگادی۔
ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق مذکورہ لڑکی 2 روز سے لاپتہ تھی، جس کے اغواء کا مقدمہ بھی درج تھا۔
ڈولفن فورس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گھریلو حالات سے دل برداشتہ لڑکی نے خودکشی کے لیے نہر میں چھلانگ لگائی تھی۔