لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں ہونے والے ایک حالیہ سروے کے مطابق عوام کا فوج پر اعتماد 2024 کے مقابلے میں 2025 میں مزید بڑھ گیا ہے۔یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے تازہ سروے   نتائج کے مطابق فوج کی ریٹنگ 2.57  سے بڑھ کر 2.78   ہو گئی، جو تمام اداروں میں سب سے زیادہ بہتر ہے۔عدالتوں کی مقبولیت 2.

15 سے 2.2 تک پہنچ گئی۔ الیکشن کمیشن کی ساکھ میں بھی 1.9 سے 2.04 تک اضافہ ہوا۔میڈیا کی ساکھ میں معمولی کمی، 2.51 سے گھٹ کر 2.46 ہو گئی۔ پولیس کی عوامی رائے میں کمی، 2.11 سے کم ہو کر 2.04 پر آ گئی۔

فضائی سفر میں تہلکہ برپا کرنے والا مسافر طیارہ

 نوجوانوں کے مختلف اداروں پر اعتماد میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ۔ 2024 کے مقابلے میں 2025 میں فوج، عدالتوں، الیکشن کمیشن، مقامی حکومت، سول سروس، پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کی ساکھ میں بہتری آئی ہے، جبکہ میڈیا اور پولیس کے حوالے سے عوامی رائے مزید منفی ہو گئی ہے۔ 2024 میں فوج کے بارے میں مثبت رائے 27 فیصد تھی جو 2025 میں بڑھ کر 32 فیصد ہو گئی۔منفی رائے رکھنے والوں کا تناسب 43 فیصد سے کم ہو کر 39 فیصد پر آ گیا۔ عوام کی نیوٹرل رائے تقریباً برقرار رہی، جبکہ غیر یقینی کا تناسب بھی کم ہوا۔رواں سال میڈ یا کے بارے میں21 فیصد، عدالتوں کے بارے میں 17فیصد، الیکشن کمیشن کے بارے میں 16فیصد، پارلیمنٹ کے بارے میں15 فیصد جبکہ پولیس کے بارے میں13 فیصد نوجوانوں کی مثبت رائے رہی۔

وزیراعلیٰ کا دورۂ  نارووال، اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس ،لاہور سیالکوٹ موٹر وے لنک روڈ بنانے کا بھی اعلان

اسی طرح گزشتہ سال میڈیا کے بارے  میں 22فیصد، عدالتوں کے بارے  میں 14فیصد ، الیکشن کمیشن کے بارے میں 12فیصد، پارلیمنٹ کے بارے میں 11فیصد جبکہ پولیس کے بارے میں14فیصد نوجوانوں کی مثبت رائے تھی ۔

سروے میں لوگوں نے مجموعی طور  پر بھی گزشتہ سال کی نسبت رواں سال ملکی اداروں پر زیادہ بھروسے کا اظہار کیا، گزشتہ سال 9فیصد لوگوں نے اداروں پر بھروسے کا اظہار کیا تھا جبکہ 55فیصد لوگوں نے کچھ کم یا پھر بالکل بھی اداروں پر بھروسے کا اظہار نہیں کیا تھا جبکہ رواں سال 14فیصد لوگوں نے اداروں پر بھروسے کا اظہار کیا ہے جبکہ57فیصد لوگوں نے کچھ کم یا پھر بالکل بھی اداروں پر بھروسے کا اظہار نہیں کیا۔

جدید طبی سہولیات کے نئے دور کا آغاز،لاہور میں انٹر نیشنل ہسپتال،لاہور سمارٹ سٹی میں سعودی جرمن ہسپتال کا سنگ رکھ دیا گیا

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اداروں پر بھروسے کا اظہار الیکشن کمیشن کے بارے میں رواں سال لوگوں نے ساکھ میں ہو گئی

پڑھیں:

اہل کاروں کے کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ڈی جی  این سی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد:

این سی سی آئی اے کے اہل کاروں کے خلاف کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ادارے میں بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے نے اب تک درج ہونے والی تمام ایف آئی آرز اور انکوائریز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

ڈی جی نے ہدایت جاری کی ہے کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے اب تک جتنی جائیدادیں، گاڑیاں اور دیگر پراپرٹیز سیل کی گئی ہیں، ان کی تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے۔

اس سلسلے میں تمام زونز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درج شدہ کیسز اور ایف آئی آرز کی مکمل تفصیلات 3 نومبر تک جمع کرائیں تاکہ ادارے کی کارروائیوں کا جامع جائزہ لیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ کے وژن پر عمل: فتح جنگ میں عوامی سہولیات میں نمایاں بہتری
  • پورٹ قاسم: عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری، حکومت نے نیا ترقیاتی وژن پیش کردیا
  • پاکستان میں اے آئی کا استعمال 15 فیصد سے بھی کم، یو اے ای اور سنگاپور سرفہرست
  • فیصل کریم کنڈی کا صوبے کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر کوشش کی حمایت کا اعلان
  • پاک افغان مذاکرات پر بھارت کی پریشانی بڑھنے لگی ہے: وزیر دفاع
  • اے ٹی ایم اور بینک سے رقم نکلوانے پر چارجز میں نمایاں اضافہ
  • اہل کاروں کے کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ڈی جی  این سی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ
  • ایم ڈی کیٹ رزلٹ میں کراچی کے طلبہ نے میدان مار لیا، 41 بچے ٹاپ 10 میں شامل
  • ایم ڈی کیٹ 2025: کراچی کے طلبہ نے میدان مار لیا، پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام
  • بھارتی قومی اسمبلی (لوک سبھا) کے 93 فیصد ارکان کروڑ و ارب پتی بن گئے، عوام بدحال؛ رپورٹ