پاکستان کی معروف بیوٹیشن، بزنس ویمن اور سماجی کارکن مسرت مصباح نے حال ہی میں ایک پروگرام میں اپنی ازدواجی زندگی اور علیحدگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

 ایسڈ حملوں کی متاثرہ خواتین کی بحالی اور دیگر فلاحی کاموں سمیت شوبز کی دنیا میں مشہور مسرت مصباح نے بتایا کہ ان کی شادی صرف 18 برس کی عمر میں ہوئی تھی، تاہم یہ رشتہ زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے طلاق کے موضوع پر پہلے کبھی عوامی سطح پر بات نہیں کی تھی، مگر حال ہی میں ایک مذہبی عالم سے مشورے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ اگر اس تجربے کو شیئر کرنے سے دوسری خواتین کو حوصلہ ملتا ہے تو یہ ایک مثبت عمل ہے۔

مسرت مصباح کا کہنا تھا کہ عالم نے انہیں بتایا کہ حضرت محمد ﷺ بھی اپنے خاندانی معاملات کو لوگوں کی رہنمائی کے لیے بیان کرتے تھے۔ اس لئے انہوں نے بھی اپنی نجی زندگی پر کھل کر بات کرنا شروع کی تاکہ گھریلو تشدد سے پریشان خواتین کی مدد کی جاسکے۔

مسرت مصباح نے مزید بتایا کہ وہ ایک ایسے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں جہاں خواتین کا بلند آواز میں بات کرنا بھی معمول نہیں تھا، اس لیے جب شادی کے بعد انہیں گھریلو تشدد اور خوف کا سامنا کرنا پڑا، تو انہوں نے اپنے بچوں کی خاطر رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور اس مشکل وقت میں ان کے والد اور دیگر اہلِ خانہ نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

یاد رہے کہ ماضی میں مسرت مصباح یہ بتا چکی ہیں کہ ان کے شوہر تشدد کے دوران انہیں بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے بال ہی کٹوا دیئے تاکہ شوہر کے ہاتھوں میں ان کے بال نہ آسکیں اور وہ بدترین تشدد سے بچ جائیں۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

 بین الاقوامی خواتین بائیکرز کا قافلہ لوئر دیر پہنچ گیا  

 ویب ڈیسک :مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین بائیکرز کا گروپ لوئر دیر کی تحصیل تیمرگرہ پہنچ   گیا۔

کینیڈا، نیوزی لینڈ، فرانس اور  اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خواتین بائیکرز  دو ہفتے قبل اسلام آباد سے روانہ ہوئی تھیں۔

 وہ بشام، قراقرم، چائنا بارڈر، گلگت،شندور، چترال اور کالاش سے ہوتے ہوئے تیمرگرہ پہنچیں۔

میڈیا سےگفتگو  میں غیرملکی بائیکرز کا کہنا تھا کہ  وہ  اپنے سفر کے  دوران  پاکستان کے خوبصورت  علاقوں سے لطف اندوز  ہوئے اور  یہاں کے کلچر  اور  روایات سے واقفیت ہوئی۔

خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ مہمان نواز اور پراُمن ہیں، دنیا میں یہ تاثر غلط ہےکہ پاکستان میں غیرملکی محفوظ نہیں، پاکستان پُرامن ملک ہے جہاں بلاخوف و خطر غیرملکی آسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شادی میں تشدد اور خوف کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا: مسرت مصباح
  • سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل کو جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جانا چاہیے؛ مسرت جمشید چیمہ
  • ٹماٹر مرغی سے بھی زیادہ مہنگا ہو گیا
  • درد کے خاتمے کی دوا سرطان کے خلاف لڑنے کی خصوصیات دکھانے لگی: تحقیق
  •  بین الاقوامی خواتین بائیکرز کا قافلہ لوئر دیر پہنچ گیا  
  • خواتین میں ڈپریشن
  • کئی ممالک کی خواتین بائیکرز تیمرگرہ پہنچ گئیں
  • اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں
  • اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں